تازہ تر ین

عثمان بزدار کے شیخو پورہ،نارووال کے دورے،مستحق خواتین میں رقوم تقسیم،10ہزار کانسٹیبل بھرتی کرنے کی منظوری

لاہور (خصوصی رپورٹر) وزےراعلیٰ پنجاب سردار عثما ن بزدار نے آج شیخوپورہ میں احساس کفالت پروگرام کے تحت مالی امداد تقسیم کرنے کے سینٹر کا دورہ کیا اور گورنمنٹ کمپری ہینسو ہائیر سیکنڈری سکول میں مالی امداد تقسیم کرنے کے مرکز کا معائنہ کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سینٹر پر مالی امداد کی تقسیم کے عمل کا جائزہ لیا اور مستحق خواتین میںمالی امداد کی رقم بھی تقسیم کی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مستحق خواتین سے سینٹر میں فراہم کی جانے والی سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا ، خواتین نے سینٹر میں مہیا کی جانے والی سہولتوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سینٹر میں مستحق خواتین کیلئے ہر طرح کی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سینٹر میں موجود خواتین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سینٹر میں آنے والی خواتین کیلئے سماجی فاصلے برقرار رکھنے کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں اور ویٹنگ ایریا میں موجود خواتین کو بھی ایس او پیز کے مطابق ایک دوسرے سے فاصلے پر بٹھایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں کمزور طبقے کو حقیقی معنوں میں ریلیف دے رہے ہیں۔ 12 ہزار روپے کی مالی امداد آپ پر احسان نہیں بلکہ آپ کا حق ہے اور تحریک انصاف کی حکومت مستحق خاندانوں کو انتہائی شفاف طریقے سے ان کا حق دے رہی ہے۔ ضلع شیخوپورہ میں مستحق افراد میں احساس کفالت پروگرام کے تحت تقریباً 30 کروڑ 50 لاکھ روپے کی مالی امداد تقسیم کی جا چکی ہے۔شیخوپورہ میں 50 ہزار سے زائد مستحق خاندانوں کو 12 ہزار روپے کی مالی امداد دی جائے گی۔ سینٹر میں آنے والی ایک خاتون کی درخواست پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ کو ان کے علاج معالجے کا انتظام کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو مستحق افراد میں مالی امداد کی تقسیم کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ وزےراعلیٰ عثما ن بزدار کی زیرصدارت شیخوپورہ میں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں کورونا کی وباءسے نمٹنے کے اقدامات ، انسداد ڈینگی، گندم خریداری مہم، صفائی کے انتظامات اور امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سیاسی و انتظامی ٹیم کو مزید متحرک انداز میں فرائض سرانجام دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آزمائش کی گھڑی میں عوام کو کسی صورت حالات کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑیں گے۔منتخب نمائندے اور انتظامی افسران متاثرہ افراد کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں۔یہ وقت عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہونے کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے ساتھ انسداد ڈینگی، گندم خریداری مہم اور صفائی کے انتظامات کو خوب سے خوب تر بنایا جائے۔ عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے پولیس جانفشانی سے فرائض سرانجام دے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ شیخوپورہ میں گندم خریداری مہم کا آغاز 20 اپریل سے ہوگا۔شیخوپورہ میں گندم کی خریداری کیلئے 14 مراکز قائم کئے گئے ہیں ۔ گندم خریداری کیلئے گرداوری کی شرط ختم کردی گئی ہے اور کاشتکاروں سے پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر گندم خریدیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹے کسانوں کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گا۔ شیخوپورہ میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 33 ہے جن میں زیادہ تر ٹریول ہسٹری رکھتے ہیں۔ شیخوپورہ میں 45 مریضوں کو آئسولیشن میں رکھنے کے انتظامات کئے گئے ہیں۔ ضرورت پڑنے پر شیخوپورہ میں فیلڈ ہسپتال بھی قائم کیا جائے گا۔ شیخوپورہ کی مارکیٹوں اور بازاروں میں مسٹ کوئین گاڑی کے ذریعے جراثیم کش سپرے کیا جا رہا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ احساس کفالت پروگرام اور چیف منسٹر انصاف امداد پروگرام پاکستان کی تاریخ میں مالی امداد کا سب سے بڑا پروگرام ہے جس کے ذریعے ایس ایم ایس کے ذریعے مستحق خاندانوں کو 12 ہزار روپے کی مالی امداد شفاف انداز سے دی جا رہی ہے۔ رکن قومی اسمبلی بریگیڈیئر (ر) راحت امان اللہ کی جانب سے لوگوں میں راشن تقسیم کرنے کا اعلان کیا گیا۔ صوبائی وزراءڈاکٹر یاسمین راشد، میاں محمودالرشید، میاں خالد محمود، اراکین اسمبلی، کمشنر لاہور ڈویژن اور ضلعی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ دورہ نارووال،احساس کفالت پروگرام کے تحت مالی امداد تقسیم کرنے کا سینٹر کا دورہ، ڈی سی آفس میں اجلاس : وزےراعلیٰ پنجاب سردار عثما ن بزدار نے آج شیخوپورہ کے بعد نارووال کا بھی دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے احساس کفالت پروگرام کے تحت مالی امداد تقسیم کرنے کے مرکز کا دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نارووال میں قائم مرکز میں مستحقین میں رقوم کی تقسیم کے عمل کا جائزہ لیا اور مستحقین میں 12 ہزار روپے کی مالی امداد تقسیم کی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ لاکھوں افراد کو انتہائی شفاف طریقے سے 12 ہزار روپے کی مالی امداد کی فراہمی تحریک انصاف کی حکومت کا کریڈٹ ہے۔احساس کفالت پروگرام کو ایک تحریک کی شکل میں آگے بڑھا رہے ہیں۔ نارووال میں احساس کفالت پروگرام کے تحت مالی امداد تقسیم کرنے کیلئے 6 مرکز قائم کئے گئے ہیں اور ان مراکز پر مستحق افراد کیلئے 25 کاﺅنٹرز بنائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نارووال میں احساس کفالت پروگرام کے پہلے مرحلے کے تحت مالی امداد کی تقسیم کا عمل مکمل ہو چکا ہے جبکہ مالی امداد کی تقسیم کا دوسرا مرحلہ شروع ہو چکا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مالی امداد کے مرکز میں مستحق خواتین سے گفتگو کرتے ہوئے استفسار کیا کہ آپ کو کسی قسم کی مشکل تو نہیں؟ اگر کوئی مشکل ہے تو بتائیں، میں آپ کیلئے آیا ہوں ۔ خواتین نے وزیراعلیٰ کو بتایا کہ ہمیں یہاں کوئی پریشانی نہیں ہے، انتظامات بہترین ہیں۔آپ کا بہت شکریہ، ہمیں کوئی مشکل پیش نہیں آ رہی۔صوبائی وزیر اوقاف پیر سید سعیدالحسن شاہ نے بھی مستحق افراد کو مالی امداد کی رقم دی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو احساس کفالت پروگرام کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔وزےراعلیٰ عثما ن بزدار کی زیرصدارت ڈپٹی کمشنر نارووال کے دفتر میں اجلاس منعقد ہوا جس میں کورونا وباءکا پھیلاﺅ روکنے کیلئے کئے جانے والے اقدامات، انسداد ڈینگی و گندم خریداری مہم کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں کورونا وائرس کا پھیلاﺅ روکنے کیلئے غیر معمولی اقدامات کئے گئے ہیں۔ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے متعلقہ محکمے ہمہ وقت چوکس ہیں۔ کورونا وباءکے پیش نظر رمضان المبارک میں رمضان بازار نہیں لگائے جائیں گے۔ چیف منسٹر رمضان پیکج کے تحت مستحق خاندانوں کو کیش ٹرانسفر کیا جائے گا اور کیش ٹرانسفر کا نظام انصاف امداد پروگرام کی طرز پر بنایا جائے گا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے نارووال کے علاقوں کو سیلاب سے بچاﺅ کیلئے ہنگامی پلان مرتب کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ دریاﺅں اور نالوں میں پانی کے بہاﺅ کو 24 گھنٹے مانیٹر کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ نارووال سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی پولیس نفری کی کمی کو دور کیا جائے گا۔پولیس میں 10 ہزار بھرتیوں کی منظوری دے دی ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ عوام سے براہ راست رابطہ ہے اور میں شہر شہر جا کر خود صورتحال کا جائزہ لے رہا ہوں۔ نارووال میں گندم خریداری مہم کا آغاز 25 اپریل سے ہوگا جبکہ باردانہ کی تقسیم کا عمل 20 اپریل سے شروع کیا جا رہا ہے۔نارووال میں رواں برس 65 ہزار میٹرک ٹن گندم خریدنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ گندم خریداری مہم کیلئے مانیٹرنگ کمیٹیاں قائم کر دی گئی ہیں۔ خریداری مراکز پر سماجی فاصلوں کیلئے ایس او پیز جاری کر دیئے ہیں۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے گندم خریداری مراکز پر ایس او پیز پر سوفیصد عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دیا۔ انہوں نے کہا کہ نارووال میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کیلئے انفرادی طور پر قرنطینہ کا انتظام کیا گیا ہے۔ نارووال میں ڈاکٹروں، نرسوں اور پیرامیڈیکل سٹاف کو حفاظتی کٹس ترجیحی بنیادوں پر فراہم کی جا رہی ہیں۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اجلاس میں نارووال سے شکرگڑھ تک 40کلومیٹر طویل سڑک کی تعمیر کی اصولی منظوری دی۔ انہوں نے کہا کہ ہم عوام کو حقیقی ریلیف دینا چاہتے ہیں۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے انسداد ڈینگی کیلئے متحرک انداز میں فرائض سرانجام دینے کی ہدایت کی۔ صوبائی وزراءڈاکٹر یاسمین راشد، میاں محمودالرشید، پیر سید سعیدالحسن شاہ، میاں خالد محمود، اراکین اسمبلی، ٹکٹ ہولڈرز، انتظامی و پولیس افسران اور اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پولیس میں 10ہزار کانسٹیبل بھرتی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ 10ہزار کانسٹیبل منظور شدہ خالی آسامیوں پر بھرتی کئے جائیں گے ۔ رواں مالی برس 5ہزار کانسٹیبلوں کی بھرتی ہوگی جبکہ 5ہزار مزید کانسٹیبل اگلے مالی برس بھرتی کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس میں تمام بھرتیاں میرٹ پر ہوں گی اور پولیس نفری کی کمی دور کرنے کے لئے مزید اقدامات کریں گے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ کورونا وباءکے دوران موثر حفاظتی اقدامات کے حوالے سے پولیس نے مثالی کردار ادا کیاہے۔پولیس جانفشانی سے فرائض سرانجام دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے بھی پولیس افسروں اور اہلکاروںکے کردار کو سراہتے ہیں۔ دریں اثنا پنجاب سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ نے بھی 10 ہزار کانسٹیبل کی بھرتی کی منظوری دے دی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain