تازہ تر ین

کرونا مزید11جانیں لے گیا، مریضوں کی تعداد7476ہوگئی،اڑھائی ہزارتبلیغی ارکان کے ٹیسٹ منفی

لاہور‘ اسلام آباد‘ قصور‘ کراچی‘ پشاور (نمائندگان خبریں) پاکستان میں عالمی وبا کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد7ہزار سے تجاوز کر گئی اورکرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 7476ہوگئی ہے،پاکستان میں کرونا وائرس کے ٹیسٹ کا عمل تیز کر دیا گیا اور چوبیس گھنٹوں میں سب سے زیادہ 6264 لوگوں کا ٹیسٹ کیا گیا، جس میں سے 497 نئے کیسز رپورٹ ہوئے،جان لیوا وائرس سے مزید 11 مریض دم توڑ گئے اور مجموعی اموات کی تعداد 135 ہو گئی ۔کرونا وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 1765 ہو گئی ہے،پنجاب میں 3276 ، سندھ میں 2008 ،خیبر پختونخواہ میں 993 ، اسلام آباد میں 154 ،بلوچستان میں 303 ،گلگت بلتستان میں 244 اور آزاد کشمیر میں کرونا وائرس کیسز کی تعداد 46ہے۔جمعہ کونیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کے ٹیسٹ کا عمل تیز کر دیا گیا،گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں سب سے زیادہ 6264 لوگوں کا ٹیسٹ کیا گیا، جس میں سے 497 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔ پاکستان میں مجموعی طور پر کرونا وائرس کیسز کی تعداد7 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے اورمصدقہ کیسز کی تعداد 7025 ہوگئی،ملک میں ایکٹو کیسز کی تعداد 5125 ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابقپنجاب میں کرونا وائرس کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 3276 ہے، سندھ میں 2008 کرونا وائرس کیسز رپورٹ ہوئے۔خیبر پختونخواہ میں کیسز کی تعداد993 ، اسلام آباد میں 154 ہوگئی ہے،بلوچستان میں 303 گلگت بلتستان میں 244 کیسز رپورٹ ہوئے، آزاد کشمیر میں کرونا وائرس کیسز کی تعداد 46ہے۔کونیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں میں کرونا وائرس کے 11 مریض دم توڑ گئے ، کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 135 ہو گئی ہے،سندھ میں 45، پنجاب میں 36، کے پی کے میں 45 مریض زندگی کی بازی ہار گئے، گلگت بلتستان میں 3 اور بلوچستان میں 5 مریض کرونا وائرس کے باعث جاں بحق ہوئے۔وفاقی دارلحکومت میں کرونا وائرس کا ایک مریض جاں بحق ہوا۔کونیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں کرونا کے 44 مریضوں کی حالت تسویشناک ہے، پاکستان میں کرونا کے مزید 120 مریض صحتیاب ہو گئے، کرونا وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 1765 ہو گئی۔کونیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ابتک کرونا وائرس کے 84704 ٹیسٹ کئے گئے، پاکستان میں کرونا وائرس کے41فیصد کیسز کی دیگر ممالک کی ٹریول ہسٹری ہے، پاکستان میں 59 فیصد کیسز مقامی طور پر پھیلے۔ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق پنجاب سے کرونا وائرس کے مزید 25 کیس، تعداد 3301 ہو گئی۔701 زائرین سنٹرز، 1262 رائے ونڈ سے منسلک افراد، 91 قیدیوں، 1247 عام شہریوں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ۔کیمپ جیل لاہور 59، سیالکوٹ 14، گوجرانوالہ 7، ڈی جی خان میں 9 اور بھکر میں 2 قیدیوں میں ،ڈی جی خان میں 221 زائرین، ملتان میں 457 زائرین، فیصل آباد میں 23 زائرین میں ،رائے ونڈ مرکز میں 577، شیخوپورہ 12، منڈی بہاوالدین 17، سرگودھا 64، میانوالی 7، وہاڑی 37، راولپنڈی 16، جہلم میں 41 تبلیغی ارکان ، ننکانہ 2، گجرات 14، گوجرانوالہ 10، رحیم یار خان 45، بھکر 62، خوشاب 2، راجن پور 9، حافظ آباد 35، سیالکوٹ 19، لیہ 31، مظفر گڑھ 61، ناروال 22، بہاولنگر 13، فیصل آباد میں 10 تبلیغی ارکان میں،ملتان میں 118، ساہیوال 7 اور بہاولپور میں 30 تبلیغی ارکان میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ۔عام شہروں میں سب سے ذیادہ لاہور میں کرونا وائرس کے 541 کنفرم مریض ہیں۔ننکانہ 18، قصور 10، شیخوپورہ 10، راولپنڈی 138، جہلم 33، اٹک 1،چکوال 4، گوجرانوالہ 60، سیالکوٹ 36، ناروال 8، گجرات میں 142 ،حافظ آباد 12، منڈی بہاوالدین 12، ملتان 27، خانیوال 2، وہاڑی 35، فیصل آباد 36، چینیوٹ 8، ٹوبہ 2، جھنگ 2، رحیم یار خان 42، سرگودھا میں 14 ،میانوالی 11، خوشاب 4، بہاولنگر 8، بہاولپور 20، لودھراں 3، ڈی جی خان 18، لیہ، اوکاڑہ اور پاکپتن میں ایک ایک کنفرم مریض ہے۔ کرونا وائرس سے اب تک کل 35 اموات، 630 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔ بھکر ڈسٹرکٹ جیل کے دو قیدیوں میں کرونا وائرس کی تصدیق کے بعد ضلع میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 66ہوگئی ہے قیدی منشیات فروشی،ہنگامہ آرائی کے مقدمات میں سزا یافتہ ہیں۔ سندھ میں کرونا کو شکست دینے سے متعلق ایک اور اچھی خبر سامنے آئی ہے جہاں تقریباً ڈھائی ہزار تبلیغی ارکان کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔ ترجمان حکومت ندھ مرتضیٰ وہاب نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ 2889تبلیغیوں کے ٹیسٹ کئے گئے ہیں جن میں سے صرف 437مثبت آئے جو زیرعلاج ہیں جبکہ 2452کے ٹیسٹ منفی نکلے۔ پاکستان بھر میں کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے طبی اور نیم طبی عملے کی تعداد میں تشویشناک اضافہ ہوگیا ہے اور اس وقت پورے ملک میں کرونا وائرس کا شکار ہونے والے ڈاکٹروں نرسوں اور طبی عملے کی تعداد 180 سے زائد ہوگئی ہے۔وفاقی حکام نے ملک بھر کے ڈاکٹروں نرسوں اور طبی عملے میں کرونا وائرس کی تشویشناک حد تک تیزی سے اضافے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11 ڈاکٹروں، نرسوں اور پیرا میڈیکس میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔انہوں نے کہاکہ اس وقت وقت کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے زیادہ تر ڈاکٹر، نرسنز اور نیم طبی عملہ یا تو مختلف اسپتالوں میں زیرِ علاج ہے یا پھر اپنے گھروں اور ہاسٹلز میں سیلف آئسولیشن میں ہے۔حکام نے بتایاکہ اس وقت گلگت اور پنجاب میں طبی عملے کے 2 افراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ باقی تمام افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے اور انہیں طبی امداد دی جارہی ہے ۔وفاقی حکومت کے حکام کے مطابق پاکستان بھر میں اس وقت 90 ڈاکٹر کرونا وائرس سے متاثر ہیں جبکہ ملک کے مختلف اسپتالوں کے 60 سے زیادہ پیرامیڈکس اور دیگر عملہ کرونا وائرس سے متاثر ہو گیا ہے، اس کے علاوہ ملک بھر میں اس وقت 30 نرسز میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ قصور میں ایک خاتون سمیت کرونا کے دو مریض سامنے آگئے بتایا گیا ہے کہ کوٹ حلیم خاں قصور میں فریاد احمد کی اہلیہ فرح بی بی کو شدید کھانسی کی شکایت چلی آرہی تھی اور گزشتہ دنوں سی ای او ہیلتھ کی طرف سے میاںبیوی کا ٹیسٹ کراکر لیبارٹری بھیجا گیا جس میں خاتون کا ٹیسٹ پوزیٹیو آگیا جس کی اطلاع ملتے ہی ضلعی انتظامیہ نے کوٹ حلیم خاں قصور کے اس علاقہ کو قرنطینہ سنٹر بناکر علاقہ کے لوگوں مریضہ سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے اور مریضہ کے پورے خاندان کو اس کے گھر میں ہی آئسو لیٹ کردیا گیا ہے اسی طرح ڈی پی ایس قصور میںبھی زیر مشاہدہ چلے آنیوالے تبلیغی جماعت کے کارکن کا ٹیسٹ پوزیٹیو آگیا جس پر اس کی کڑی نگرانی شروع کر دی گئی ہے جبکہ سندھ سے آنیوالے دس افراد کو بھی ڈی پی ایس قصور قرنطینہ سنٹر میں منتقل کر کے انکے ٹیسٹ حاصل کر لیے گئے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain