تازہ تر ین

مئی کے بعد کرونا کی شدت میں کمی آئے گی،سعدیہ ارشد

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف عالم دین مفتی عبدالقوی نے کہا ہے کہ اسلام میں صبر کرنے والوں کی خاصی اہمیت بتائی گئی ہے۔ بہت سے زندگی کے معاملات میں انسان بابکل بے بس ہوتا ہے۔ وبائیں اور متعدی امراض زمانہ قدیم سے انسان کے ساتھ ہیں۔ آج کرونا کے باعث ترقی یافتہ ملک بھی بے بس نظر آتے ہیں۔ وہاں بڑی تعداد میں روزانہ لوگ مر رہے ہیں پاکستان کے تمام علماءکرام سے کہنا چاہتا ہوں ہر کسی کو اپنے دائرے میں رہنا چاہیے۔ اگر وبا نے ہمیں گھیر لیا ہے تو اس سے بچنے کیلئے پیشگی تدابیر بتانا ماہرین طب کا کام ہے لیکن احتیاطی تدابیر پر عمل ضروری ہے۔ یہ بتانا علماءکا نہیں ڈاکٹرز کا کام ہے۔ موجودہ صورتحال میں پاکستان میں بسنے والے تمام مذاہب کے ماننے والے حکومت اور انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں صبر سے کام لیں اللہ کے فضل سے پھر وقت آئے گا اور مساجد نمازیوں سے بھری ہوں گی۔ نبی پاک کا فرمان ہے کہ رمضان صبرکا ایک دوسرے سے محبت اور احترام کے بڑھانے کا مہینہ ہے۔ محاذ آرائی کرنے والے علماءکرام سے اپیل ہے کہ اس وقت صبر اور حوصلے سے کام لیں۔ اٹلی ایران امریکہ ودیگر ملکوں میں جو کچھ ہورہا ہے ہمارے سامنے ہے۔ ہمیں بالکل احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہوں گی۔ اللہ نے ہمیں وضو جیسی نعمت عطا کی ہے اگر ہم دن میں پانچ بار وضو کریں تو وبا سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔ماہر علم نجوم سعدیہ ارشد نے کہا کہ کرونا وبا کی شدت میں کمی آرہی ہے۔ ہمارے یہاں مریضوں کی تعداد کا بڑھنا اس لئے ہے کہ اب بڑی تعداد میں ٹیسٹ ہو رہے ہیں۔ آنیوالے وقت میں 4 مئی کے بعد وبا میں مزید کمی آئے گی۔ عوام کو احتیاطی تدابیر پر مکمل عملدرآمد کرنا چاہیے۔ ملک معاشی ابتری کی صورتحال سے گزر کر بہتر ی کی جانءجائے گا۔ دنیا میں دسمیر میں بیماری کافیز ٹو آئے گا ہمیں اس کیلئے تیار رہنا ہوگا۔ ستارے بتا رہے ہیں کہ اگلا موسم سرما بھی ہمیں گھروں میں رہ کر گزارنا پڑے گا۔ قوم سخت سٹیج سے گزر چکی ہے اب حالات میں تبدیلی آئے گی۔ٹیسٹ کرکٹر ذوالفقار بابر نے کہا کہ کرونا عالمی وبا ہے عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ حکومت کی جانب سے تمام ہدایات پر مکمل عمل کریں اور احتیاطی تدابیر سے عمل کریں۔ اس میں سب کی بہتری ہے۔ پاکستانی کھلے دل والے ہیں اس وقت بھی مخیرحضرات غریب لوگوں کی مدد کر رہے ہیں تمام ارکان اسمبلی کو چاہیے کہ اس مشکل وقت میں آگے بڑھ کر غریب افراد کی مدد کریں۔ انہیں راشن کی فراہمی ممکن بنائیں۔ تاجر طبقہ موجودہ حالات میں مہنگائی نہ کریں ذخیرہ اندوزی نہ کریں۔ اداکار ببرک شاہ نے کہا کہ کرونا سے دنیا کا کوئی ملک بھی محفوظ نہیں ہے۔ یہ وبائی مرض ہے بدقسمتی سے ان حالات میں بھی مسلمان ملک ایک دوسرے سے نبرد آزما ہےں۔ موجودہ صورتحال میں غریب لوگوں کی مدد کرنا ہم سب کا فرض ہے۔ پاکستان میں نظام صحت تو ویسے ہی بہت کمزور ہے لوگ بھی احتیاطی تدابیر پر مکمل عمل نہیں کر رہے۔ موجودہ صورتحال میں ذخیرہ اندوزوں کو عقل کے ناخن لینے چاہئیں یہ وقت یکجا ہوکر وبا کا مقابلہ کرنے کا ہے۔نیل ٹریٹمنٹ سپیشلسٹ علیشاءیوسف نے کہا کہ کرونا سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ضروری ہے۔ لاک ڈاﺅن کے بعد بھی بہت احتیاط کرنا ہوگی۔ہاتھ انسانی جسم کا اہم ترین حصہ ہیں جن سے ہم ہر وقت جسم کے مختلف حصوں کو چھوتے ہیں اس لئے ان کی صفائی کا خاص خیال رکھنا ضروری ہے۔ماڈل حنا ملک نے کہا کہ ہمیں کرونا وبا کو سنجیدگی سے لینا چاہیے ماسک استعمال کرنے چاہئیں۔ ہاتھ اور جسم کو صاف رکھنا چاہیے۔ عام لوگ وبا کو اتنی سنجیدگی سے نہیں لے رہے جو نقصان کا باعث ہوسکتا ہے۔ حکومت وبا کا مقابلہ کررہی ہے ہمیں بھی اس کا مکمل ساتھ دینا چاہیے۔ موجودہ حالات میں ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کو اللہ سے ڈرنا چاہیے اور غریبوں کی مدد کرنی چاہیے۔ مخیر حضرات آگے بڑھ کر غریبوں کی مدد کریں اس سے وہ خود بھی محفوظ رہیں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain