تازہ تر ین

کرونا ریلیف فنڈ کا قیام احسن فیصلہ،غریبوں کی مدد جاری رکھیں گے،سی ای او ٹیلی نار عرفان وہاب

اسلام آ باد( مانیٹرنگ ڈیسک)سی ای او ٹیلی نار عرفان وہاب نے کہا کہ کورونا ریلیف فنڈ کا قیام احسن فیصلہ ہے۔ٹیلی نار پاکستانیوں کی مدد میں ہمیشہ سب سے آگے۔کورونا ٹیسٹنگ میں ٹیلی نار بھرپور تعاون کر رہا ہے۔ملک کی خدمت کا موقع ملا،ملازمین نے تنخواہیں عطیہ کی۔ڈیجیٹل ایجوکیشن اور ای لرننگ کو فروغ دینے میں کردادر ادا کر رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے چینل ۵ کے پروگرام فورتھ پلر میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔چیف ایگزیکٹو ٹیلی نا ر پاکستان عرفان وہاب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب سے کورونا آےا ہے ہم اپنے صارفین کو سہولےات دینے کیلئے کوششاں ہیں۔فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹرز اور ہیلتھ ورکرز کو ٹیلی نار کی جانب سے پروٹیکشن سامان مہیا کیا گیا ۔سکولوں کے بند ہونے سے آن لائن لرننگ پر زیادہ انحصار کیا جا رہا ہے۔ڈیجیٹل ایجوکیشن اور ای لرننگ کو فروغ دینے میں ٹیلی انتہائی اہم کردار ادا کر رہا ہے۔مختلف آن لا ئن کورسز فری طلباءتک پہنچا رہے ہیں۔غریب لوگوں کے کورونا کے ٹیسٹ بھی کیے جا رہے ہیں اور غریب او ر نادار لوگوں تک راشن بھی پہنچا رہے ہیں۔ٹیلی نار ہیلپ لائن کی سہولےات بھی دی جا رہی ہیں جہاں پر آن لائن ماہر ڈاکٹرز اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔موجودہ دور ڈیجیٹل لرننگ کا ہے اور اس کا رول زندگی کے ہر شعبے میں ضروری ہو گیا ہے۔ٹیکنالوجی کا استعمال پاکستان میں بڑھے گا جو کہ ایک اچھا شگون ہے۔موجودہ صورتحال میں گھر سے بیٹھ کر کام کیا جا رہا ہے۔مختلف ادارے اور دفاتر لوگوں کو گھروں سے کام کرنے کا کہہ رہے ہیں آپ دنیا کے کسی بھی کونے میں بیٹھے ہوں آن لائن اپنے تمام کام سر انجام دے سکتے ہیں۔رول آف ٹیکنالوجی ہماری زندگیوں میں اہم کردار ادا کرے گا۔ٹیلی کام کے ذریعے چھوٹے سیکٹر کو بھی فائدہ ہو گا۔ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے ذریعے لوگ اپنے بزنس کو بہتر بنا سکتے ہیں۔آنے والے دنوں میں ٹیکنالوجی کا کردار مزید بڑھ جائے گا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت کا مستحقین کو امداد پہنچانا ایک احسن اقدام ہے۔وزیراعظم ریلیف پیکج کو اگر لوگوں کے والٹ میں بھیجا جاتا تو مزید آسانی ہوتی غریبوں تک پہنچنے میں بھی اور موجودہ سماجی فصلوں کے دور میں رش جیسی صورتحال کا سامنا بھی نہ کرنا پڑتا۔ٹیلی نار پاکستان نے ہلال احمر کے ساتھ مل کر زیادہ ضرورت والے علاقوں میں مدد کی ہے۔ہمارے نیٹ ورک سے میسج ٹیونز لگائی گئی تا کہ لوگوں میں اس حوالے سے شعور اجاگر ہو سکے۔ٹیلی نا ر نے ڈسپلے پر بھی ،گھر میں رہیں ،محفوظ رہیں ©، کے میسج دیے۔ٹیلی نا ر اپنے صارفین کا ہمیشہ سے خیال رکھتا آیا ہے اور جب بھی پاکستانیوں پر مشکل وقت آیا اور مدد کی ضرورت آئی تو ہمیشہ اپنے ملک کی خدمت کی۔کورونا ٹیسٹنگ میں بھی ٹیلی نار پاکستان دور دراز علاقوں میں جا کر گھر گھر کام کر رہا ہے۔موجودہ ٹائم میں وزیراعظم کی جانب سے ریلیف فنڈ دیا جانا انتہائی احسن قدم ہے اس سے غریب لوگو ں کو راشن اور دیگر ضروتوں میں کافی مدد ملی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain