تازہ تر ین

بھا ر ت سے آنے والی 2 خواتین میں کورونا کی تصدیق

لاہور(و یب ڈ سک) بھارت سے 2 روز قبل واپس آنے والے 41 پاکستانیوں میں سے 2 خواتین کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں جس کے بعد انہیں ایکسپو سینٹر قرنطینہ منتقل کردیا گیا ہے۔جمعرات کے روز بھارت سے واہگہ بارڈرکے راستے واپس پاکستان آنے والے 41 شہریوں میں ساندہ روڈ لاہور کی رہائشی دو خواتین 57 سالہ حمیداں بانو اوران کی بیٹی 32سالہ مائدہ رحمان بھی شامل ہیں جن کےکورونا ٹیسٹ پازیٹو آگئے ہیں۔ بھارت میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کے لیے خصوصی طورپر واہگہ اٹاری بارڈر کھولا گیا تھا۔ بھارت سے واپس پاکستان پہنچنے والے 41 افراد میں سے 34 افراد کو ایکسپو سینٹر جب کہ 7 افراد کو شیخ زائد اسپتال میں قرنطینہ میں منتقل کر دیا گیا تھا، ان افراد کے کورونا ٹیسٹ پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی ٹھوکر نیاز بیگ لاہور سے کروائے گئے بھارت سے آنے والے باقی 39افراد کے ٹیسٹ ابتدائی طور پر منفی آئے ہیں تاہم انہیں قرنطینہ میں ہی رکھا جائے گا۔دوسری طرف ان افراد کے کورونا ٹیسٹ پازیٹو آنے کے بعد واہگہ اور اٹاری امیگریشن سنٹرزپرتعینات عملے میں تشویش پھیل گئی ہے ،ذرائع کے مطابق جس روز پاکستانی واپسی آئے تھے ان کی امیگریشن ،کسٹم کلیئرنس کرنیوالے عملے کے بھی کوروناٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ جبکہ دہلی، ہریانہ،اترپردیش اورپنجاب سے پاکستانی شہریوں کو اٹاری واہگہ بارڈرتک لیکرآنیوالی گاڑیوں کے ڈرائیوزکا ٹیسٹ کروایاجائیگا۔ اس سے قبل 30 مارچ کو بھی بھارت میں علاج کے لئےجانیوالے پانچ پاکستانی واپس لوٹے تھے جن میں سے تین میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain