تازہ تر ین

کرونا کا شک، پولیس نے میت قبضے میں لیکر تدفین کردی

لاہور(لیڈی رپورٹر) نظر جان عرف دودی خان جو کہ 5 اپریل کو اسلام آباد میں قتل ہوئے تھے جس کی تدفین چک لالی تحصیل عارفوالہ ضلع پاکپتان میں سوموار کو کی گئی جس میں میونسپل کمیٹی عارفوالہ نے مداخلت کرکے کرونا کا مریض قرار دیا اور جنازے میں لوگوں کو شرکت سے روکا گیا اور فیملی کے افراد کو ذہنی دباﺅ پہنچایا گیا اور اپنی سستی شہرت کے لئے کرونا کا مریض مشہور کر دیا اور اخبار ٹی وی چینل پر بھی مشہوری کی گئی جب کہ پوسٹمارٹم رپورٹ میں تشدد کی تصدیق کی گئی ہے۔ اب سوال یہ ہے کہ اگر کرونا کا مریض ہوتا تو اسلام آباد سے کیوں آنے کی اجازت دی جاتی۔ اب حکام میونسپل کمیٹی عارفوالہ کے خلاف کوئی کارروائی کرے گی ۔ حکام کی نا اہلی کی وجہ سے پورے علاقے میں خوف وہراس پھیلا اور فیملی والوں کو میت کے قریب اورآخری دیدار بھی نہیں کرنے دیا گیا اور فیملی والوں کو لوگوں کی نظروں میں مشکوک بنایا گیا اور لوگوں کی طرف سے نازیبا الفاظ بھی سننے کو ملے جن کی وجہ سے فیملی کو ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain