تازہ تر ین

آصف زرداری سمیت بڑے ملزمان ضمانت پر اور غریب آدمی جیل میں ہے، شیخ رشید

لاہور( و یب ڈ سک ) وزیر ریلوے شیخ رشید نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری اور دفعہ144 کی خلاف ورزی پر گرفتار افراد کی رہائی کی درخواست کی ہے۔لاہور میں وزیر ریلوے شیخ رشید نے ریلوے اسٹیشن پر راشن کی تقسیم کی تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاون ایسا ہو جس میں لوگ بھوک سے نہ مریں، غریب آدمی کو راشن مل رہا ہے، اصل مسئلہ سفید پوش کا ہے جس کے پاس روزگار نہیں ہے اور جوہاتھ پھیلانا توہین سمجھتا ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ حکومت نے نماز کی اجازت دیدی ہے اللہ بڑا ہے اور اس نے کرم کرنا ہے، اسی نے یہ وبا ختم کرنی ہے اور ہمارے گناہوں کو معاف کرنا ہے، کورونا پاکستان میں کنٹرول ہوگا اور وہ تباہی نہیں مچائے گا جو یورپ میں پھیلی ہے۔وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ آٹا چینی بحران کی فرانزک رپورٹ کچھ روز لیٹ ہوسکتی ہے لیکن آئے گی ضرور، بجلی منافع پر آئی پی پی رپورٹ، شوگر اور قرض معاف کرانیوالے چور انجام کو پہنچیں گے، رپورٹ پر عملدرآمد حکومت کا امتحان ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ کرپشن کیسز میں اور بڑے منی لانڈرز میں سے ایک بھی جیل میں نہیں، صرف غریب آدمی جیل میں ہے، اومنی گروپ سے لے کر آصف زرداری تک سب ضمانت پر ہیں، لیکن غریب کی ضمانت نہیں، حد ہوتی ہے ہر چیز کی۔وزیر ریلوے مزید کہا کہ عمران خان کا مشکور ہوں کہ انہوں نے پنجاب میں ڈبل سواری اور دفعہ 144 کے تمام ملزم چھڑوائے، مراد علی شاہ سے درخواست کرتا ہوں کہ دفعہ144 کے تمام افراد کو رہا کیا جائے، آپ نے دفعہ144 کی خلاف ورزی پر 4200 افراد گرفتار کیے ہیں، ماں، بہن، بیٹی کے بیمار ہونے پر کیا کوئی باہر نہ نکلے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain