تازہ تر ین

حکومت کو لاک ڈاﺅن میں نرمی نہیں کرنی چاہیے، اسد اسلم

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سی ای او میو ہسپتال ڈاکٹر اسد اسلم نے بتایا کہ لاک ڈاﺅن میں تھوڑی نرمی ہونے پر لوگ جس طرح گھروں سے باہر نکل رہے ہیں لگتا ہے حکومت کو اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنا پڑے گی،کیونکہ لاک ڈاﺅن کی پابندی ضروری ہے بے احتیاطی سے کیسز بڑھ سکتے ہیں۔ چینل فائیو کے پروگرام news@7میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ لوگوں کو اندازہ نہیں وہ کتنی بڑی غلطی کر رہے ہیں،ایسا نہ ہو ہسپتال کم پڑ جائیں ہمیں احتیاط کر لینی چاہئے تاکہ تعداد یہیں رک جائے۔یورپی ملکوں میں بہت برا حال ہے۔ کرونا لوگوں سے لوگوں تک پھیلتا ہے عوام نظم و ضبط رکھیںگھروں پر رہیںصحت مند غذا لیں نیم گرم پانی پئیں ہائی پروٹین ڈائیٹ لیں۔میو ہسپتال میں کرونا کے حوالے سے طبی سامان کی کمی کا سامنا نہیں۔ عالم دین مولانا راغب نعیمی نے بتایا کہ وباءکی صورت میں اگر کوئی گھر پر نماز پڑھنا چاہے تو شریعت اجازت دیتی ہے ہر فرد خود فیصلہ کرے دوسروں کو کیسے بچانا ہے ۔علماءکی طرف سے گھروں میں نماز ادا کرنے پر کوئی قدغن نہیں عوام کو چاہئے احتیاط کریں صورتحال سب کے سامنے ہے۔اگر مساجد میں آنا ہے حکومت کے جاری کردہ بیس نکات پر عمل کریں۔پاکستان کی آبادی کا پانچ فیصد طبقہ مسجد میں آتا ہے اگر باقی 95فیصد میں کرونا پھیلتا ہے اس کا ذمہ دار کون ہے صرف مساجد کو ہی ذمہ دار مت ٹھہرائیں۔رمضان میں ہر شخص رب کو پکارے اور کرونا سے نجات کی دعا کرے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain