تازہ تر ین

ڈاکٹرز کی پریس کانفرنس، وفاق اور سندھ میں لاک ڈاﺅن پر اختلافات بڑھ گئے

کراچی (رپورٹ :آغاخالد)ملک کے ممتازڈاکٹرزاوران کی تنظیموں کی جانب سےلاک ڈاﺅن کےمتعلق گزشتہ روزکی پریس کانفرنس کے بعد وفاق اور سندھ میں پہلے سے موجوداختلافات میں اضافہ ہوگیا ہے اور فریقین نے ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ کردی ہےواضع رہے کہ بدھ کی شام کراچی پریس کلب میں انڈس اسپتال کے ڈی جی ڈاکٹر عبدالباری ‘پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹرعظیم الدین‘پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر قیصر سجاد ‘ڈاکٹر عاطف حفیظ صدیقی‘ ڈاکٹر سعد خالد نیازاور دیگرنے مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ سندھ حکومت نےشروع میں لاک ڈاﺅن پر سختی کی گئی لیکن آہستہ آہستہ لاک ڈاﺅن صوبے میں نرم اور ملک بھر میں مذاق بنادیا گیاہے انھوں نے کہاکہ 16اپریل تک 6772 مریض تھے جو گزشتہ چار د نوں میں بڑھ کر9464 ہوچکے ہیں یعنی چاردن میں 2692مریضوں کااضافہ ہوا ہے اس طرح چار روز میں متاثرین کی تعداد 40 فیصد بڑھی ہےانھوں نے کہا کہ اگر لاک ڈاﺅن کو سخت نہ کیاگیاتوحکومت کی مشکلات بڑھ جائیں گی کیونکہ مریضوں کی تعداد زیادہ ہوگئی تو حالات سنگین ہوجائیں گے کہیں ایسا نہ ہو کہ ہمیں سڑکوں پر مریضوں کا علاج کرنا پڑے کراچی میں اسپتالوں میں 80فیصد جگہ بھر چکی ہے‘ اگلے تین چار ہفتے بہت اہم ہیں ان کے ہمراہ موجود دیگر ڈاکٹرز نے بھی کہاکہ حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ کرے تاجر برادری تعاون کرے انھوں نے کہا کہ ہماری علماکرام سے بھی درخواست ہے کہ وہ مساجد میں نمازکی ادائیگی کا فیصلہ واپس لیں اورعوام کو نماز تراویح گھروں پر پڑھنے کی تلقین کریں انھوں نے کروناکے مریضوں کے اعدادوشمار بھی بتائے اور انکا حوالہ دے کر کہاکہ16اپریل تک 6772 مریض تھے جو گزشتہ چار د نوں میں بڑھ کر9464 ہوچکے ہیں یعنی چاردن میں 2692مریض سامنے آچکے ہیں ان کی پریس کانفرنس کے اختتام کے چند گھنٹے بعد حکومت کے ترجمان شہباز گل نے پریس کانفرنس کو سندھ حکومت اورڈاکٹرزکی ملی بھگت قراردیتے ہوئے اسے وفاقی حکومت کےخلاف پی پی کاپروپگنڈہ وار قراردیااور اس کے بعد کئی وفاقی وزراء اور کراچی سے پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کے سخت بیانات سامنے آئے جس سے جہاں کشیدگی میں اضافہ ہواہے وہیں عام آدمی کے عدم تحفظ بھی بڑھاہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain