تازہ تر ین

وبائیں ہمارے اعمال کی وجہ سے آتی ہیں،علامہ ابتسام الٰہی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل فائیو کے پروگرام مرحبا رمضان میں میزبان صائم علی اور مائرہ خان کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے مذہبی سکالرمولانا ابتسام الہی نے بتایا کہ وبائیں ہمارے گناہوں کی وجہ سے اترتی ہیں ہمیں اللہ سے پناہ طلب کرنی چاہئے کہ اے اللہ جن لوگوں پر تیرا عذاب اترا ہمیں ان میں شامل نہ فرما۔ دوسرے لوگ وہ ہیں جو نیک ہوتے ہیں ان کے لئے یہ آزمائش ہوتی ہے اللہ صبر کرنے والوں سے راضی ہوتے ہیں جو مشکلات میں صبر کرتے ہیں۔ اللہ پاک فرماتے ہیں جو بھی مصیبیتں تمہارے پر آتی ہیں وہ تمہارے اپنے اعمال کے باعث ہیں لیکن اللہ پاک فرماتے ہیں اے میرے بندے مایوس نہیں ہونا مجھ سے مغفرت طلب کرو۔ رمضان میں اعتکاف بہت بڑی عبادت ہے اسے جاری رکھنا چاہئے تقویٰ اختیار کرنا چاہئے تاکہ ہماری تنگیاں دور ہوں روزہ تزکیہ نفس ہے ۔ روزہ صرف بھوک پیاس کا نام نہیں یہ ہمیں گناہوں بے حیائی اور لغو گوئی سے روکتا ہے روزہ گناہوں سے بچنے کی مشق ہے۔ نبی کریم نے ذکر الٰہی کا درس دیا تاکہ ہم مصیبتوں اور بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں۔ روحانی تقویت کے لئے ہم اپنے ایمان کو مضبوط کریں علم حاصل کریں یہ احساس رکھیں ہم اللہ کے آگے جوابدہ ہیں ایمان داری اور عمل صالح کرنا شروع کر دیں تو ہمیں فرصت ہی نہیں ملے گی دوسروں کی خامیاں تلاش کریں۔ تا ریخ میں اللہ کی غیبی مدد سے واقعات بھرے پڑے ہیں یہ وباءاللہ کے امر سے آئی اور اسی کے امر سے جائے گی۔ روزے کی حالت میں کوشش کریں ٹوتھ پیس نہ کریں مسواک کی جا سکتی ہے۔علماءحضرات منبرو محراب کے پلیٹ فارم کے ذریعے عوام کی رہنمائی کریں۔ لاک ڈاﺅن سے مایوس نہیں ہونا چاہئے جو اللہ خزاں لاتا ہے بہار بھی وہی لاتا ہے کیونکہ ہر مشکل کے بعد آسانی ہے لیکن ہمیں اپنے اعمال درست کرنا ہیں۔ لاک ڈاﺅن کے دوران مثبت سرگرمیاں اپنائیں منفی اثرات سے بچیں۔صفائی نصف ایمان ہے اس کا خاص خیال رکھیں کرونا وبا ءکے حوالے سے صفائی کی اہمیت بہت زیادہ ہے۔ ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین نے بتایا کہ لاک ڈاﺅن کے باعث میں وہ دسترخوان جو روزہ داروں کےلئے اپنے سیلون کے باہر لگایا کرتی تھی اس بار نہیں لگا پائی تاہم میں لوگوں کے گھروں میں کھانا بھجوا رہی ہوں۔ رمضان میں اخراجات بہت بڑھ جاتے ہیں لیکن کرونا کے باعث کاروبار بند ہیں میرا سیلون سٹاف بھی میری فیملی کی طرح ہے ان کا بھی بہت خیال رکھتی ہوں لیکن لاک ڈاﺅن کے باعث مجھے بھی مشکلات کا سامنا ہے۔انہوں نے بتایا کہ میں اپنی ڈائٹنگ کا بہت خیال رکھتی ہوں تاکہ وزن کنٹرول میں رہے زیادہ چکنائی والی غذا سے پرہیز ہی کرتی ہوں پراٹھہ کم ہی کھاتی ہوں، رمضان کے دوران بھی ایکسرسائز کرتی ہوں اپنے فینز کو بھی کہوں گی رمضا ن میں چکنی اشیاءسے پرہیز کریں۔ صحت کا بہت خیال رکھیں۔میرے خیال میں لاک ڈاﺅن کی پابندی بہت ضروری ہے سبھی سماجی فاصلہ رکھیں۔بہت جلد میرا نیا ڈرامہ آن ائر ہو گا۔ میرااداکاری جاری رکھنے کا ارادہ ہے۔مارننگ شوز دوبارہ شروع کرنے چاہئیں۔انہوں نے بتایا کہ خواتین گھر پر بھی نیچرل ریمیڈیز سے اپنی جلد بالوں سمیت ہر چیز کا بخوبی خیال رکھ سکتی ہیں۔ رمضان کے مہینے میں صبر وتحمل کا مظاہرہ کریں دوسروں کا خیال رکھیں۔اگر کسی کی مدد کریں تو اس طرح کریں کہ کسی کی عزت نفس مجروح نہ ہو۔خبریں رضاکار ٹیم شہر شہر لوگوں میںکھانا تقسیم کر کے بہت بڑا کام کر رہی ہے۔ میری دعا ہے مستحق لوگوں تک مدد پہنچے کیونکہ لوگ کئی کئی من راشن اکٹھا کر بھی باز نہیں آتے۔کرونا کے باعث سکول بند ہیں میرے بچے بھی گھر پر ہی ہیں لیکن ان کو سمجھانا پڑتا ہے وباءکی وجہ سے آپ اپنے دوستوں سے نہیں مل سکتے۔میری سات سال کی بیٹی ٹک ٹاک کرتی ہے اس میں کافی ٹیلنٹ ہے۔بچوں پر کبھی اپنی مرضی مسلط نہیں کرتی۔ میرا بیٹا اکثر گھر پر ککنگ بھی خود کر لیتا ہے۔ آج کل میں پوری رات جاگتی ہوں عبادت بھی کرتی ہوں ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain