تازہ تر ین

غریبوں کو کھانا کھلانا تاریخ میں رقم ہوگا:سپینش سفیر

لاہور (لیڈی رپورٹر) عدنان شاہد فاﺅنڈیشن کے زیراہتمام خبریں و چینل ۵ کے رضاکاروں کی جانب سے لاہور میں دیہاڑی دار اور مزدور طبقہ میں مختلف مقامات پر مفت کھانا تقسیم کیا گیا۔ رمضان سے پہلے کھانا تقسیم کرنے پر خبریں رضاکار ٹیم کو خراج تحسین پیش کرنے کا سلسلہ نہ رک سکا۔اداکار قوی خان نے کہا کہ اب رمضان شروع ہوچکاہے کہ اس سے پہلے جو خبریں نے اپنا کردار ادا کیا ہے ان کی کاوشوں کو سلام ہے۔ ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان نے کہا کہ خبریں کے چیف ایڈیٹر ضیاشاہد صاحب اور امتنان شاہد صاحب نے جس طرح اس مشکل گھڑی میں غریب اور مستحق افراد کی مدد کی ہے وہ قابل تحسین ہے۔ ان کی اس خدمت کو جتنا سراہا جائے وہ کم ہے۔ تحریک انصاف کی ایم پی اے سبرینا جاوید نے کہا کہ میں خبریں کو سیلوٹ پیش کرتی ہوں جنہوں نے اس وباءکی صورت حال میں آگے بڑھ چڑھ کر حصہ لیااس پر میں انہیں سلام پیش کرتی ہوں۔ سپین کے ایمبیسیڈر مینوئل دوران نے کہا کہ جس طرح خبریں نے پاکستان کے لوگوں کو ٹریٹ کیا اور غریب لوگوں تک کھانا اور راشن تقسیم کیا تاریخ میں یہ رقم ہوگا مگر اس وقت میں امتنان شاہد صاحب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے اس وقت لوگوں کی خدمت کرکے یہ ثابت کردیا کہ وہ اپنی قوم کے لوگوں سے محبت کرتے ہیں۔میں انہیں ان کی اس خدمات پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ماڈل ملائکہ بٹ نے کہا کہ میں خبریں کو اس نیک کام کرنے پر خراج تحسین پیش کرتی ہوں کہ اس مشکل وقت میں انہوں نے غریب اور دیہاڑی دار طبقہ کا خیال رکھا۔ جس پر وہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain