تازہ تر ین

لاہور‘راولپنڈی‘منڈی بہاﺅالدین میں ناکوں سے پولیس غائب

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے مختلف شہروں میں رات گئے لاک ڈاﺅن صرف نام کا رہ گیا۔ ناکوں پر نہ پوچھ گچھ نہ چیکنگ کی جاتی ہے۔ اس حوالے سے راولپنڈی سے نمائندہ چینل فائیو نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ راولپنڈی کی شاہراہوں پر عوام بڑی تعداد میں نظر آرہے ہیںجبکہ اداروں کی جانب سے بھی عوام پر سختی کم نظر آرہی ہے۔ لاک ڈاﺅن کے شروع میں پولیس، آرمی اور ٹریفک اہلکار سڑکوں پر نظر آتے تھے مگر اب ایسا نہیں ہے۔ ائیر پورٹ کے علاقوں میں پولیس او ر آرمی کے جوان نظر آتے ہیں ، کورونا کے خلاف صرف آرمی اہلکار ہی ڈیوٹی سرانجام دیتے نظر آرہے ہیں۔ نمائندہ لاہور کا کہنا تھا کہ شہر بھر میں جزوی لاک ڈاﺅن کے اٹھائیسویں روز ہلکی بارش کیساتھ موسم خوشگوار رہا اور لاہوری اپنے مزاج کے مطابق سڑکوں پر گھومتے نظر آئے۔ مگر کورونا کٹ صرف ایک اہلکار کو دی جاتی ہے۔ پولیس میں مشتبہ کورونا کیسز سامنے آنے کے باوجود کٹس فراہم نہیں کی جارہیں۔ شہر کے بہت کے ناکوں پر بارش کے باعث پولیس اہلکار غائب نظر آئے جبکہ افسران کو سب اچھا کی رپورٹ جاتی رہی۔ نمائندہ منڈی بہاﺅالدین کا کہنا تھا کہ جزوی لاک ڈاﺅن پر شہری بھی جزوی عمل درآمد کر رہے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain