تازہ تر ین

کرونا سے معیشت تباہ،پنجاب میں 40لاکھ ملازمتیں ختم ہونے کا خدشہ

رحیم یارخان (کورٹ رپورٹر) ترقیاتی بجٹ میں نئے منصوبے شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، کرونا وائرس کی وجہ سے پنجاب حکومت شدید مالی بحران کا شکار ہے، نئے مالی سال کے بجٹ کی تیاری شروع کر دی گئی ہے، پہلے سے جاری منصوبوں کو فنڈز ملیں گے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے نئے مالی سال کے لیے بجٹ کی تیاریاں جاری ہیں، کرونا وائرس کی وجہ مالی بحران ہونے کے باعث اب بجٹ میں چند تبدیلیاں بھی کی جارہی ہیں، محکمہ صحت کے بیشتر کرونا کے حوالے سے نئے منصوبے ترقیاتی بجٹ میں شامل ہونگے، ترقیاتی بجٹ میں صرف پہلے سے جاری منصوبوں کو شامل کیا جائے گا۔ ترقیاتی بجٹ میں کئی صوبائی محکموں سے بجٹ میں کٹوتی کا بھی امکان ہے، حکومتی احکامات پر بجٹ میں کرونا سے متاثرہ سمال بزنس انڈسٹری کے ساتھ تعاون بھی کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق پنجاب میں 30سے 40لاکھ ملازمتیں فوری طور پر ختم ہونے کا اندیشہ ہے، اگر کرونا پر بروقت قابو نہ پایا گیا تو مزید 47لاکھ ملازمتوں کو نقصان پہنچے گا، پنجاب میں خط غربت میں زندگی گزارنے والی 23 فیصد آبادی بڑھ کر 33 فیصد تک ہو جائے گی، پنجاب کی آبادی کا 19 فیصد متوسط طبقہ بھی خط غربت کی لکیر تک پہنچ جائے گا، اگر کرونا پر بروقت قابو نہ پایا گیا تو پنجاب کی 58 فیصد تک آبادی خط غربت تک پہنچ جائے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain