تازہ تر ین

6ہزار ارب کی کرپشن پر وزیر ہو یا فقیرسب رگڑے میں آ جائینگے،شیخ رشید

لاہور(اے این این ) وزیر ریلوے شیخ رشید احمدنے کہا ہے کہ 6 ہزار ارب کی کرپشن پر وزیر ہو یاپیر فقیر سب ہی رگڑے میں آجائیں گے، شہباز شریف کی اپنی بھتیجی سے نہیں بنتی،مریم نواز چاہتی ہیں کہ پارٹی صدر شاہد خاقان عباسی بنا دیا جائے، موکل کہتے ہیں شہباز شریف کی بچت نہیں، آصف زرداری سمجھ دار ہیں اس لئے گھونسلے میں چلے گئے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزلاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔وزیر ریلوے شیخ رشید احمدنے کہا کہ میں نے پہلے ہی کہ دیا تھا کہ آٹا چینی اسکینڈل رپورٹ میں تاخیر ہوسکتی ہے، آئی پی پیز اسکینڈل پر کابینہ اجلاس میں تینوں وزیر خسرو بختیار، ندیم بابر اور عبدالرزاق داو¿د اٹھ کر چلے گئے تھے، 6 ہزار ارب کی کرپشن پر وزیر، پیر یا فقیر سب رگڑے جائیں گے، چینی،آٹے والے اور آئی پی پیز سب چور چکاراندر ہوں گے۔شیخ رشید احمدنے کہاکہ نجی بجلی گھروں (آئی پی پیز) اور دیگر رپورٹ منظر عام پر لانے کاکریڈٹ عمران خان کو دیں، انہی کی وجہ سے ہی یہ رپورٹیں منظر عام پر آئی ہیں، وہ نہ ہوتے تو یہ رپورٹس کبھی منظر عام پر نہ آسکتی تھیں۔شیخ رشید نے کہا کہ شہباز شریف کے راستے محدود نظر آ رہے ہیں، ان کا کیس سنجیدہ ہے اور بچنابھی مشکل ہے، وہ جو سوچ لے کر آئے تھے اس کا سیاسی جنازہ نکل گیا، شہباز شریف کی اپنی بھتیجی مریم نواز سے نہیں بن رہی، دونوں ایک دوسرے کے دشمن ہیں، بھتیجی کہتی ہیں کہ پارٹی صدر شاہد خاقان عباسی کو بنا دیں، شہباز شریف کا جانا ٹہر گیا اور ان کی بچت نہیں ہے، لیکن اگر دوسرا فارمولا اپنا لیں اور ہمیشہ کی طرح راستہ نکالتے ہیں تو اور بات ہے۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ آصف زرداری کے 40 فیصد معاملات ٹھیک ہوگئے ہیں آصف زرداری سمجھتے ہیں کہ 3، 2 ماہ سیاست کیلئے نہیں ہیں، آصف زرداری گھونسلے میں چلے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا ٹرینوں کیلئے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرلی گئی تھیں، لاک ڈاو¿ن، ٹرین سروس بحال کرنے کا فیصلہ 10 مئی کو ہوگا، لاک ڈاو¿ن کھلا تو 24 گھنٹے میں ٹرینیں چلا دیں گے۔شیخ رشید احمدنے کہا کہ کورو نا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر کی معیشت تباہی کی طرف جا رہی ہے۔ پاکستان میں بھی اس کے منفی اثرا ت سامنے آرہے ہیں۔ اس مشکل وقت میں امید کی جا رہی تھی کہ شاید سیاسی جماعتیں اور حکومت ایک ساتھ مل کر کام کریں گے، لیکن نہ حکومت اپوزیشن کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہے اور نہ ہی اپوزیشن حکومتی احکامات کی حمایت کرتی نظر آ تی ہے۔ دونوں طرف سے ایک دوسرے کی مخالفت دکھائی دیتی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain