لاہور (نیٹ نیوز) عالمگیر وبا کورونا وائرس نے دنیا بھر میں تباہی مچا کے رکھ دی ہے، ماہرین اس وائرس سے بچا کی ویکسین تیار کرنے کی کوششوں میں ہیں جبکہ آئے دن اس وائرس سے متاثرہ افراد میں کوئی نہ کوئی نئی علامت بھی ظاہر ہو جاتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی کوریا سے افسوس ناک خبر سامنے آئی تھی جب وہاں کی حکومت نے یہ انکشاف کیا تھا کہ متعدد کورونا کے مریض صحت یاب ہونے کے بعد دوبارہ اس مہلک وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔ کچھ دن بعد معلوم ہوا کہ یہ صرف جنوبی کوریا میں نہیں بلکہ چین میں بھی ہو رہا ہے۔ آخر ایسا کیوں ہو رہا ہے؟ یہ وہ سوال ہے جس نے ڈاکٹروں کو پریشان کر کے رکھ دیا ہے۔ چین میں کورونا وائرس کی وبا کی رفتار کو سست کرنے میں کامیابی حاصل ہوئی تھی لیکن اب یہ وبا نئے سرے سے حملہ کر رہی ہے۔ حیران کرنے والا پہلو یہ ہے کہ ان مریضوں میں صحت یابی کے بعد تمام ٹیسٹ کے نتائج سے معلوم ہوا تھا کہ وائرس اب جسم میں موجود نہیں مگر اب کئی مہینوں بعد دوبارہ ٹیسٹ کروانے پر پتہ چلا کہ کورونا وائرس موجود ہے، کچھ کیسز میں تو 70 دن بعد ایسا ہورہا ہے، ان میں سے بیشتر کی عمریں 50 سے 60 سال سے زائد ہیں۔ چینی طبی حکام کے مطابق ابھی یہ بات واضح نہیں ہو سکی کہ جن افراد میں وائرس کی دوبارہ تشخیص ہوئی ہے وہ دیگر افراد کو بھی بیمار کر رہے ہیں۔
بریکنگ نیوز
- محرم الحرام سیکیورٹی پلان ترتیب پنجاب میں فوج رینجرز کے دستے نگرانی کریں گے
- اسرائیلی حملے کا جواب ایران نے میزائل برسائے ہلاکتوں کا خدشہ
- ویمن ٹی 20 ورلڈ کپ بھارتی ہٹ دھرمی برقرار، کیپیٹر کار نیول پاکستانی کپتان سے انڈین کپتان نے ہاتھ نہیں ملایا
- جی بی الیکشن میں پیپلز پارٹی کی کامیابی؛ وزیراعظم کی صدر زرداری اور بلاول کو مبارکباد
- جی بی اے 6 ہنزہ میں پی ٹی آئی حمایت یافتہ نیک نام کریم نے میدان مار لیا
- ایران کی طرف سے فائر میزائل ہمارے ائیر ڈیفنس سسٹم نے ناکارہ بنا دئیے اسرائیل کا دعوی
- اسرائیل نے غزہ میں داخلے کے تمام راستے بند کردیے، امدادیں معطل
- گلگت بلتستان انتخابات ، پیپلز پارٹی 10 ، مسلم لیگ ن 4 ، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ایک، 6 نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب
- تمباکو نوشی مثانے کے کینسر کے خطرے کو چار گنا تک بڑھا سکتی ہے، ماہرین صحت
- دنیا کے سب سے بڑے بچھو کی 41 کروڑ برس قدیم باقیات دریافت
- جل بائیڈن نے جو بائیڈن کی صحت سے متعلق تشویشناک تفصیلات شیئر کر دیں
- اسرائیل کو آج رات جواب دے دیا، مشیر ایرانی سپریم لیڈر
- ایران مزید میزائل نہ چلائے، مذاکرات کی میز پر واپس آئے، امریکی صدر
- ٹاور گرنے سے کرم میں بجلی 1 ہفتے سے معطل
- سپر ہٹ بالی وڈ فلم ‘نو انٹری’ کا سیکوئل بننے کو تیار، ہدایتکار نے تصدیق کردی
- گلگت بلتستان میں تیرکی بارش، پیپلزپارٹی سب سے بڑی جماعت بن کرابھر رہی ہے، بلاول
- شاہین آفریدی کو مستقل طور پر ٹیسٹ ٹیم سے ڈراپ کرنے کا فیصلہ
- ملک بھر میں شدید گرمی، چند مقامات پر بارش کی پیشگوئی
- قومی اقتصادی کونسل کا آج ہونیوالا اجلاس ملتوی، ممکنہ وجہ بھی سامنے آگئی