کراچی (رپورٹ :آغاخالد)ملک کے ممتازڈاکٹرزاوران کی تنظیموں کی جانب سےلاک ڈاﺅن کےمتعلق گزشتہ روزکی پریس کانفرنس کے بعد وفاق اور سندھ میں پہلے سے موجوداختلافات میں اضافہ ہوگیا ہے اور فریقین نے ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ کردی ہےواضع رہے کہ بدھ کی شام کراچی پریس کلب میں انڈس اسپتال کے ڈی جی ڈاکٹر عبدالباری ‘پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹرعظیم الدین‘پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر قیصر سجاد ‘ڈاکٹر عاطف حفیظ صدیقی‘ ڈاکٹر سعد خالد نیازاور دیگرنے مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ سندھ حکومت نےشروع میں لاک ڈاﺅن پر سختی کی گئی لیکن آہستہ آہستہ لاک ڈاﺅن صوبے میں نرم اور ملک بھر میں مذاق بنادیا گیاہے انھوں نے کہاکہ 16اپریل تک 6772 مریض تھے جو گزشتہ چار د نوں میں بڑھ کر9464 ہوچکے ہیں یعنی چاردن میں 2692مریضوں کااضافہ ہوا ہے اس طرح چار روز میں متاثرین کی تعداد 40 فیصد بڑھی ہےانھوں نے کہا کہ اگر لاک ڈاﺅن کو سخت نہ کیاگیاتوحکومت کی مشکلات بڑھ جائیں گی کیونکہ مریضوں کی تعداد زیادہ ہوگئی تو حالات سنگین ہوجائیں گے کہیں ایسا نہ ہو کہ ہمیں سڑکوں پر مریضوں کا علاج کرنا پڑے کراچی میں اسپتالوں میں 80فیصد جگہ بھر چکی ہے‘ اگلے تین چار ہفتے بہت اہم ہیں ان کے ہمراہ موجود دیگر ڈاکٹرز نے بھی کہاکہ حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ کرے تاجر برادری تعاون کرے انھوں نے کہا کہ ہماری علماکرام سے بھی درخواست ہے کہ وہ مساجد میں نمازکی ادائیگی کا فیصلہ واپس لیں اورعوام کو نماز تراویح گھروں پر پڑھنے کی تلقین کریں انھوں نے کروناکے مریضوں کے اعدادوشمار بھی بتائے اور انکا حوالہ دے کر کہاکہ16اپریل تک 6772 مریض تھے جو گزشتہ چار د نوں میں بڑھ کر9464 ہوچکے ہیں یعنی چاردن میں 2692مریض سامنے آچکے ہیں ان کی پریس کانفرنس کے اختتام کے چند گھنٹے بعد حکومت کے ترجمان شہباز گل نے پریس کانفرنس کو سندھ حکومت اورڈاکٹرزکی ملی بھگت قراردیتے ہوئے اسے وفاقی حکومت کےخلاف پی پی کاپروپگنڈہ وار قراردیااور اس کے بعد کئی وفاقی وزراء اور کراچی سے پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کے سخت بیانات سامنے آئے جس سے جہاں کشیدگی میں اضافہ ہواہے وہیں عام آدمی کے عدم تحفظ بھی بڑھاہے۔
Monthly Archives: April 2020
حکومتی کو ششیں کامیاب،کرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ7ارب51کروڑ ڈالر کم ہوگیا
کراچی( آن لائن) رواں مالی سال پاکستان کے کرنٹ اکاﺅنٹ کا خسارا 7 ارب 51 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کم ہوگیا۔ کرنٹ اکاو¿نٹ خسارہ کو کم کرنے کے لیے حکومتی کوششیں کامیاب ہونے لگیں۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ملک کے جاری حسابات کے کھاتے کا خسارہ کم ہوگیا ہے۔ مارچ کا خسارہ 60 لاکھ ڈالر رہ گیا اور فروری میں 19 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا خسارہ درپیش رہا۔ مرکزی بینک کے اعداد و شمار میں بتایا گیا کہ رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ کا خسارہ گزشتہ سال سے 7 ارب 51 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کم رہا۔ جولائی تا مارچ جاری کھاتے کا خسارہ 2 ارب 76 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہا جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں جاری کھاتہ کو 10 ارب 28 کروڑ 40 لاکھ ڈالر خسارہ کا سامنا تھا۔گزشتہ مالی سال جاری کھاتے کا خسارہ کی ڈی پی کا 4.7 فیصد تھا اور رواں مالی سال 9 ماہ کا خسارہ جی ڈی پی کے 1.3 فیصد کے برابر ہے۔
خسارہ

حکومت کو لاک ڈاﺅن میں نرمی نہیں کرنی چاہیے، اسد اسلم
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سی ای او میو ہسپتال ڈاکٹر اسد اسلم نے بتایا کہ لاک ڈاﺅن میں تھوڑی نرمی ہونے پر لوگ جس طرح گھروں سے باہر نکل رہے ہیں لگتا ہے حکومت کو اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنا پڑے گی،کیونکہ لاک ڈاﺅن کی پابندی ضروری ہے بے احتیاطی سے کیسز بڑھ سکتے ہیں۔ چینل فائیو کے پروگرام news@7میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ لوگوں کو اندازہ نہیں وہ کتنی بڑی غلطی کر رہے ہیں،ایسا نہ ہو ہسپتال کم پڑ جائیں ہمیں احتیاط کر لینی چاہئے تاکہ تعداد یہیں رک جائے۔یورپی ملکوں میں بہت برا حال ہے۔ کرونا لوگوں سے لوگوں تک پھیلتا ہے عوام نظم و ضبط رکھیںگھروں پر رہیںصحت مند غذا لیں نیم گرم پانی پئیں ہائی پروٹین ڈائیٹ لیں۔میو ہسپتال میں کرونا کے حوالے سے طبی سامان کی کمی کا سامنا نہیں۔ عالم دین مولانا راغب نعیمی نے بتایا کہ وباءکی صورت میں اگر کوئی گھر پر نماز پڑھنا چاہے تو شریعت اجازت دیتی ہے ہر فرد خود فیصلہ کرے دوسروں کو کیسے بچانا ہے ۔علماءکی طرف سے گھروں میں نماز ادا کرنے پر کوئی قدغن نہیں عوام کو چاہئے احتیاط کریں صورتحال سب کے سامنے ہے۔اگر مساجد میں آنا ہے حکومت کے جاری کردہ بیس نکات پر عمل کریں۔پاکستان کی آبادی کا پانچ فیصد طبقہ مسجد میں آتا ہے اگر باقی 95فیصد میں کرونا پھیلتا ہے اس کا ذمہ دار کون ہے صرف مساجد کو ہی ذمہ دار مت ٹھہرائیں۔رمضان میں ہر شخص رب کو پکارے اور کرونا سے نجات کی دعا کرے۔

خود کو مضبوط بنائیں، متوازن خوراک استعمال کریں،ڈاکٹر فرحت وسیم
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )اداکار سلمان شاہد نے بتایا کہ انسان اور انسانیت خوف و ہراس کا شکار ہے ابھی تک لوگ کہہ رہے ہیں پاکستان میں کرونا ویسے نہیں پھیلا جیسے دوسرے ملکوں میں پھیلا ایسی باتیں نہیں کرنی چاہئیں کہ یہاں ابھی کچھ نہیں ہوا ہمیں خبردار رہنا چاہئے امریکہ میں جب پہلا مریض سامنے آیا تو کوئی سوچ نہیں سکتا تھا اتنی خطرناک صورتحال پیدا ہو جائے گی۔ چینل فائیو کے پروگرام کرونا سپیشل میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ رمضان میں ہمیں زیادہ احتیاط کی ضرو رت ہے گھروں میں عبادت کی جائے تو اس میں مضائقہ نہیں۔حکومت غریبوں کی مدد کرے۔معروف قوال شفقت علی خان نے کہا ہے کہ ہر گزرتے دن کرونا مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔حالات بڑے نازک ہیں ،۔لوگ اسے سنجیدہ لیں سب اللہ پر مت چھوڑیں اللہ کی طرف سے عطا کردہ عقل بھی استعمال کریں کرونا وائرس جسے عالمی ادارہ صحت نے عالمی وباءقرار دے دیا اس نے کرہ ارض کو اپنی لپیٹ میں لے لیا پوری دنیا میں انسان مر رہے ہیں۔زندگی ہے تو سب ہے۔سب اپنے گناہوں کی معافی طلب کریں کیونکہ اور کوئی نہیں صرف اللہ ہی سپر پاور ہے۔لاک ڈاﺅن ضروری ہے لیکن اب بھی لوگ احتیاط نہیں کر رہے ۔ لاک ڈاﺅن کی دھجیاں نہ اڑائی جائیں۔ مشکل وقت میں قوم حکومت کا ساتھ دے ،حکومت میں بیٹھے لوگ بھی انسان ہی ہیں خدا نہیں۔ حد یہ ہے ملک بھر میں منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں نے دونوں ہاتھوں سے لوٹ مار کا بازار گرم کردیا ہاتھ جوڑ کر کہوںگا خوف خدا کریں۔ ماہر نفسیات ڈاکٹر فرحت وسیم نے بتایا کہ ایک چھوٹے سے جرثومے نے بڑی بڑی عالمی طاقتوں کو ہلا کر رکھ دیا۔جو لوگ آئیسولیشن میں ہیں وہ ڈپریشن کا شکار ہیں لاک ڈاﺅن کے نتیجے میں روزگار کے بحران نے سر اٹھا لیا ہے وہیں دیگر عوامی مسائل کا سامنا بھی ہے اس صورتحال کے پیش نظر غریب تو غریب صاحب حیثیت لوگ بھی شش و پنج میں مبتلا ہیں لیکن میرا پیغام ہے عوام پریشان مت ہوں خود کو نفسیاتی طور پر مضبوط کریں اللہ نے انسان میں بڑی لچک رکھی ہے۔ماضی میں بھی مصائب آتے رہے ہیں ہمیں حوصلے سے حالات کا مقابلہ کرنا ہے مثبت سرگرمیاں اپنائیں۔اپنا مدافعتی نظام بہتر بنائیں یہ متوازن خوراک کے ذریعے ہی ممکن ہے۔بچوں کی تربیت کریں انہیں ان حالات میں گھر پر رکھیں بچوں کو فاسٹ فوڈ سے بچائیں اور خود بھی بچیں ۔

crona chart 4all-23 Loc

پاکستان کی معاشی شرحِ نمو منفی 0.5 فیصد رہنے کی توقع ہے، موڈیز
کراچی(این این آئی)پاکستان کی معاشی شرح نمو منفی 0.5 فی صد رہنے کی توقع ہے، عالمی ریٹنگ ایجنسی کے مطابق لاک ڈاﺅن کے باعث معاشی کھپت میں کمی ہو گی، کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستان کی مالی ضروریات میں اضافہ ہو گا۔عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستانی معیشت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاشی استحکام کے لیے پاکستان 1200 ارب روپے کا پیکج دے رہا ہے، معاشی پیکج کے باعث مالیاتی خسارہ 9.5 سے 10 فی صد رہنے کا امکان ہے۔ لاک ڈاﺅن کے باعث معاشی کھپت میں کمی ہو گی۔ آنے والے سالوں میں پاکستانی معیشت میں بتدریج بہتری دیکھی جائے گی۔

خبریں رضا کار ٹیم نے بہت شاندار کام کیا،سفیر پولینڈ
لاہور (لیڈی رپورٹر) خبریں رضاکار کا کرونا سے متاثرہ مزدوروں‘ دیہاڑی دار افراد اور غریبوں کو کھانا کھلانے کا 18 ویں روز بھی سلسلہ جاری رہا۔ جس میں شہریوں نے خبریںرضاکار کے کام کی تعریف کی‘ دعائیں دیں اور خبریں گروپ کا شکریہ ادا کیا۔ پولینڈ کے سفیر مسٹر پیوٹر اوپلنسکی نے کہا خبریں اور چینل ۵ کی رضا کار ٹیم بہت اچھا کام کر رہی ہے۔ اس مشکل وقت میں انہوں نے 50 ہزار سے زیادہ مستحق لوگوں کو کھانا کھلایا۔ آنے والے دنوں میں ان کے کردار کو بہت سراہا جائے گا۔ ٹینس سٹار اعصام الحق نے خبریں رضا کار ٹیم کی کوشش کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ مشکل گھڑی میں مزدور پیشہ لوگوں کو مفت کھانا کھلا رہی ہے اس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے اللہ تعالیٰ ان کو ہمت عطا فرمائے تاکہ یہ مزید زیادہ کام کر سکیں میں ان کی کاوشوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ سپر ماڈل مصباح ممتاز نے کہا کہ میں خبریں کو اس کاوش پر خراج تحسین پیش کرتی ہوں اس مشکل وقت میں جب پوری قوم مشکل میں ہے خبریں و چینل ۵ کی رضاکار ٹیم اپنا کام بہت خوبصورتی سے انجام دے رہی ہے۔ نامور گلوکار حسن جہانگیر نے کہا کہ خبریں رضا کار ٹیم کو سلام۔ اس مشکل وقت میں مستحقین تک کھانا پہنچانا صدقہ جاریہ ہے جو خبریں اور چینل ۵ کی ٹیم ضیاشاہد اور امتنان شاہد کی قیادت میں انجام دے رہی ہے۔ تحریک انصاف کی ایم پی اے نیلم حیات نے کہا کہ میں خبریں کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔ خبریں ہمیشہ سچ کی بات کرتا تو ہے ہی اس کے ساتھ مشکل وقت میں ہمیشہ مثبت کام کرتا رہا ہے اور آج بھی غریب لوگوں کو جب مدد کی ضرورت پیش آئی تو خبریں ہمیشہ کی طرح ان کی مدد کو پہنچا اور مصبت زدہ لوگوں کو کھانا کھلانے میں مصروف ہے۔ میں امید کرتی ہوں کہ دوسرے ادارے بھی خبریں گروپ کی تقلید کرتے ہوئے آگے بڑھیں گے اور دیہاڑی دار مزدوروں کی مدد کریں گے۔

دنیا میں کرونا کا پھیلاﺅ جاری،ایک لاکھ84ہزار سے زائد ہلاکتیں،26لاکھ 37ہزار افراد متاثر
نیویارک،روم ،لندن ، پیرس (صباح نیوز)دنیا بھر میں کورونا کا پھیلاجاری ہے، مرنے والوں کی تعداد 1 لاکھ 84 ہزار 235 ہو گئی، 26 لاکھ 37ہزار 911 افراد متاثر ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دنیا خطرناک وائرس کورونا کی لپیٹ میں ہے ،امریکا میں کورونا سے مزید 2341افراد لقمہ اجل بن گئے، ہلاکتوں کی تعداد 47 ہزار 659 ہو گئی۔ 8 لاکھ 48 ہزار 717 افراد کورونا کا شکار ہو چکے ہیں۔ریاست اوہائیو کی ایک جیل میں 78 فیصد قیدیوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ نیویارک کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ ریاست ہے جہاں دو پالتو بلیوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔ امریکا کے بعد اٹلی میں سب سے زیادہ 25 ہزار ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔ اسپین میں 21 ہزار717 افراد لقمہ اجل بن گئے۔ سپین میں ہنگامی حالت کے نفاذ کو مزید دو ہفتے تک بڑھایا جا سکتا ہے۔ فرانس میں بھی صورتحال تشویشناک ہو گئی جہاں کورونا سے 21 ہزار تین سو چالیس افراد موت کے منہ میں جا چکے ہیں۔ برطانیہ میں کورونا سے 18100افراد ہلاک ہو گئے۔بھارت میں ہلاکتیں 681 ہو گئیں جبکہ21 ہزار تین سو سترہ افراد کورونا سے متاثر ہیں۔ سعودی عرب میں جاں بحق افراد کی تعداد 114 ہے۔ جنوبی کوریا میں کورونا وائرس کے نئے متاثرین کی تعداد میں کمی آئی ہے اور گذشتہ روز صرف آٹھ نئے کیس سامنے آئے ہیں جن میں سے چار بیرون ملک سے منتقلی کئے گئے ۔تھائی لینڈ میں کورونا وائرس کا سب سے کم عمر مریض، ایک ماہ کا بچہ صحتیاب ہو گیا ۔ نیوزی لینڈ میں کورونا وائرس سے ہونے والی دو نئی ہلاکتوں کے بعد ملک میں اموات کی کل تعداد 16 ہو گئی ہے۔ جرمنی نے اپنی 16 ریاستوں میں ماسک کے استعمال کو لازمی قرار دے دیا۔

ملک بھر لاک ڈاﺅن برائے نام رہ گیا، ٹریفک کا رش
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک کے مختلف شہروں میں لاک ڈاﺅن کی صورتحال انتہائی ناگفتہ بے ہے۔ عوام کی جانب سےلاک ڈاﺅن کو بالکل سنجیدگی سے نہیں لیا جارہا ۔ شاہراہوں پر ناکے موجود ہوتے ہیں مگر پولیس اہلکار غائب ہوتے ہیں۔ ٹریفک کی آمدورفت بغیر چیکنگ کے جاری ہے۔ نمائندہ حیدرآبادنے شہرمیں لاک ڈاﺅن کی صورتحال بتاتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے لاک ڈاﺅن کے آغاز سے آج تک حیدرآباد میں پابندی نہیں کروائی جاسکی۔ اولڈ سٹی کے تمام علاقے صبح سے رات تک کھلے رہتے ہیں۔ شہری سماجی فاصلے کو نظر انداز کرتے ہوئے مجمعوں کی صورت اکٹھے رہتے ہیں۔ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر بھی سکریننگ سمیت سکیورٹی کے کوئی انتظامات نہیں کیے گئے تاہم پولیس کی جانب سے مختلف علاقوں میں عوام پر تشدد اور گرفتاریاں سامنے آئی ہیں۔ ملتان سے نمائندہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہےکہ ملتان میں لاک ڈاﺅن کے دوران ڈبل سواری پر مکمل پابندی عائد ہے اس حوالے سے ایک ٹریفک اہلکار نے چینل فائیو سے گفتگو میں بتایا کہ عوام اچھی ہے اور لاک ڈاﺅن پر عمل کر رہی ہے، صرف چند لوگ ہی تعاون نہیں کر رہے جنہیں روک کر آگاہی مہم دی جاتی ہے تاکہ وہ حکومتی اقدامات کو سنجیدگی سے اپنائیں۔ غیر ضروری سفر کرنے والوں کا چلان کیا جاتا ہے لیکن ضروری سفر کرنے والوں کو تنگ نہیں کیا جاتا۔ ساہیوال سے نمائندہ چینل فائیو کا کہنا تھاکہ شہر میں جگہ جگہ پولیس کے ناکے لگے ہیں اور دفعہ ایک سو چوالیس پر مکمل پابندی کروائی جارہی ہے۔ اب تک سات سو سے زائد ملزمان کو دفعہ ایک سو چوالیس کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا ہے۔ ساہیوال کے منڈی چوک ، مشن چوک، پاک پتن چوک اور دیگر داخلی راستوں پر پولیس کے سخت ترین ناکے ہیں، پولیس شہر بھر میں گشت بھی جاری رکھے ہوئے ہے۔ پولیس کو گندم سپلائی اور مساجد کی ڈیوٹیز پر بھی تعینات کیا گیا ہے۔

کرونا کا پھیلاﺅ روکنے کے لئے عوام کو گھروں میں رہنا ہوگا،عثمان بزدار
لاہور(خصوصی رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کہاہے کہ سماجی دوری تحفظ کی ضامن ہے -کورونا کی وجہ سے آنے والی تبدیلیوں پر پوری نظر ہے-پھیلاﺅروکنے کے لئے گھروں میں رہنا بہت ضروری ہے ، آنے والے وقت میں شہریوں کو مزید احتیاط کی ضرورت ہے-سماجی فاصلے برقرار رکھنے سے کورونا سے تحفظ یقینی بنایا جاسکتاہے-وزیراعلیٰ آفس میں پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر نیاز احمد کی طرف سے یونیورسٹی اساتذہ اور عملے کی جانب سے چیف منسٹر فنڈ برائے کورونا کنٹرول میں 30لاکھ روپے کا چیک وصول کرنے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہاکہ پنجاب یونیورسٹی کے اساتذہ اور عملے کا جذبہ ایثار قابل تحسین ہے-محروم طبقات کی مدد قابل تعریف امرہے-چیف منسٹرکورونا کنٹرول فنڈمیں صوبہ بھر سے مخیر حضرات،کاروباری شخصیات اور دیگر شعبہ ہائے زندگی کے لوگوں کی طرف سے عطیات لائق تحسین ہیں-صوبائی وزیر میاں محمود الرشید بھی اس موقع پر موجود تھے-بعدازاں اسلام آباد پہنچنے پر پنجاب ہاﺅ س میںوزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے سینیٹر سرفراز بگٹی نے ملاقات کی-ملاقات میں عمومی صورتحال اور ملک میں کورونا کی وجہ سے پیدا ہونے والے حالات پر تبادلہ خیال کیاگیا-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سینیٹرسرفراز بگٹی کو کورونا کے سدباب کے لئے حکومت پنجاب کے اقدامات سے آگاہ کیا-وزیراعلیٰ نے کہاکہ عوام کو بے یارومددگار نہیں چھوڑیں گے-کورونا کے ساتھ ساتھ خراب معاشی حالات سے بھی لڑنا ہے- انصاف امداد پروگرام کا تیسرا مرحلہ جلد شروع ہورہاہے-کورونا کے خدشات کامسلسل جائزہ لے کر عوامی مفاد میں فیصلے کررہے ہیں-وزیراعظم عمران خان نے حالات کے پیش نظر بہترین پالیسی اپنائی-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاکہ پنجاب کے عوام کو کورونا سے بچانا ہماری حکمت عملی کا محور ہے-حکومت پنجاب نے سب سے پہلے کورونا کے خدشے کے پیش نظر پیشگی اقدامات کاآغاز کیا- پنجاب جلد روزانہ 10ہزار کورونا ٹیسٹ کرنے کی استعدادحاصل کرلے گا-انہوںنے کہاکہ صوبہ بھر میں قرنطینہ، آئسولیشن سنٹرز، فیلڈ ہسپتال قائم کئے جا چکے ہیں-کورونا کے مریضوں سے سماجی تعلقات رکھنے والے افرادکو بھی چیک کیا جا رہاہے-وزیراعلیٰ نے کہاکہ نیک نیتی سے دن رات محنت کر رہے ہیں،انشاءاللہ کورونا پر جلد قابو پا لیں گے – حکومت پنجاب کورونا کے خلاف جنگ میں دیگر صوبوں سے تعاون کی پالیسی پر عمل پیرا ہے-سینیٹر سرفراز بگٹی نے پنجاب میں کورونا سے بچاﺅ اور سدباب کے لئے حکومتی اقدامات کی تعریف کی اور کہاکہ پنجاب میں کورونا سے بچاﺅ اور سدباب کے لئے قابل تقلید پالیسی اپنائی گئی ہے-حکومت پنجاب کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال میں بروقت فیصلے کررہی ہے-