تازہ تر ین

پاکستان آرمی کورونا وبا کے خلاف دیگر اداروں کی معاونت جاری رکھے: جنرل قمر جاوید باجوہ کی ہدایت

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہدایت جاری کی ہیں کہ پاکستان آرمی کورونا وبا کے خلاف دیگر اداروں کی معاونت جاری رکھے۔ اس مشکل گھڑی میں متاثرہ افراد تک پہنچ کر انہیں سہولت دی جائے گی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہکے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوہاٹ کا دورہ کیا۔ وہ سی ایم ایچ پہنچے جہاں انہوں نے کورونا سنٹر میں انتظامات کا جائزہ لیا۔کوہاٹ پہنچنے پر کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔ آمی چیف جنرل قمر جاوید نے مادر وطن کے دفاع میں جان کا نظرانہ پیش کرنے والے شہدا کی یادگار پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔آرمی چیف نے کورونا کے ریلیف پروگرام میں مصروف جوانوں اور افسروں سے ملاقات کی اور ان کے بلند حوصلے کو سراہا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ کو علاقے میں کورونا کی صورتحال، ا?پریشنل تیاریوں اور پاک افغان سرحد پر سیکیورٹی صورتحال پر بھی بریفنگ دی گئی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain