تازہ تر ین

کورونا سے مرنے والے کو غسل دیا جا سکے گا،سفارشات حکومت کو بھیج دی گئیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن اور انڈس ہسپتال کی جانب سے کورونا سے مرنے والے کو غسل دینے کے حوالے سے سفارشات حکومت کو بھیج دی گئیں۔ جس میں کہا گیا کہ کورونا سے مرنے والے کو غسل دیا جا سکتا ہے، جنازہ اور آخری رسومات ہوسکتی ہیں لیکن لاش کو ڈس انفیکٹ کرنا ضروری ہے۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر لاش ڈس انفیکٹ کر دی گئی ہے تو پھر وائرس پھیلنے کا امکان نہیں، اس لیے ورثا اگر چاہیں تو حفاظتی سامان اور احتیاطی تدابیر کے ساتھ میت کو غسل دے سکتے ہیں اور تجہیز و تکفین میں شرکت بھی کر سکتے ہیں۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے مرنے والوں کی میت کو ہسپتال ڈس انفیکٹ کر کے دیتے ہیں لیکن پھر بھی احتیاط کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain