تازہ تر ین

لاک ڈاون میں نرمی کے پہلے 10دن،کرونا سے اموات میں100فیصد اضافہ ایک دن میں مزید 35اموات ،1764نئے کیس رپورٹ ملک میں مجمووعی کیسز کی تعد اد ہزار 837ہوگئی

لاہور ، کراچی ، اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا وائرس سے متعلق تازہ ترین اپ ڈیٹ جاری کردیں، ملک میں کورونا کے ایکٹوکیسز کی تعداد 17713، تصدیق شدہ کیسز کی تعداد بھی 25837تک پہنچ گئی، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1764نئے کیسز رپورٹ ہوئے ،35مزید اموات کے ساتھ مجموعی اموات594 ہوگئیں ۔این سی او سی کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 10ہزار33تک پہنچ گئی، سندھ میں 9ہزار93 کورونا وائرس کیسز رپورٹ ہوئے، خیبر پختونخواہ میں کیسز کی تعداد 3956اور اسلام آباد میں 558ہوگئی، بلوچستان میں 1725, گلگت بلتستان میں394کیسز رپورٹ ہوئے، آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 78ہوگئی۔ مُلک بھر میں اب تک 7530مریض مکمل طور پر صحتیاب ہوگئے۔ این سی او پی مطابق کورونا وائرس سے سے موت کے منہ میں جانے والے افراد کی تعداد 594تک پہنچ گئی۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں می35نئی اموات ہوئیں ہیں جن میں سندھ میں 171، پنجاب میں 183، کے پی کے میں 209، گلگت بلتستان 3، اسلام آباد میں 4 اور بلوچستان میں 24 مریض کورونا وائرس کے باعث جان بحق ہوئے۔ کورونا متاثرین میں مقامی پھیلاﺅ84 فیصد جبکہ غیرملکی سفری پھیلاﺅ 16 فیصد ہے۔ اب تک 2 لاکھ 57 ہزار 247افراد کے کورونا وائرس کے لیے ٹیسٹ کئے گئے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں11ہزار993 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے۔ملک کے 739ہسپتالوں میں قائم آئسولیشن وارڈز میں 5019 مریض زیر علاج ہیں۔ 210کورونا متاثرین کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔پاکستان میں 10 روز میں کورونا سے اموات میں 100 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ گزشتہ 10 دنوں میں ہونےو الی اموات میں 100 فیصد اضافے کے ساتھ کورونا وائرس کیسز میں بھی تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ آج کی تاریخ تک ملک بھرمیں سب سے زیادہ 46 اموات ریکارڈ کی گئی۔ مارچ کے مہینے میں اموات کی تعداد ایک ہندسے میں رہی جبکہ مئی میں یہ تعداد 2 ہندسوں میں داخل ہوئی اور نیچے نہیں آئی۔گزشتہ 10 دنوں میں ہونےوا لی اموات کی تعداد 28 اپریل سے 7 مئی تک 297 ہو چکی ہے جو گزشتہ دس دنوں سے 100 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران پاکستان میں 1764 نئے کیسز سامنے آگئے جبکہ 35 افراد مہلک واائرس سے جاں بحق ہو گئے۔ ریلوے واشنگ لائن میں کام کرنے والے ملازمین کے کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنا شروع ہوگئے ، شعبہ میکینکل کے دو کیرج کلینر عدنان شفیع اور محمد رضا کے کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آنے سے واشنگ لائن میں دیگر کام کرنے والے ملازمین میں تشویش کی لہر دوڑ گی۔مےڈےا رپورٹس کے مطابق ریلوے واشنگ لائن میں ٹی ایل اے ،ڈیلی ویجزز پر کام کرنے والے دو ملازموں کیرج کلینر عدنان شفیع اور محمد رضا کے کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آگئی ہے ان دنوں ریلوے واشنگ لائن میں بوگیوں کی میٹننس کے حوالے سے شعبہ میکینکل کے ملازمین کام کررہے ہیں جبکہ دیگر ملازمین نے ڈی ایس ریلوے سے واشنگ لائن میں جراثیم کش سپرے کروانے اور ریلوے ہسپتالوں میں بھی علاج معالجہ کی سہولتیں فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگ لائن میں کام کرنے والے دیگر ملازمین کی زندگیوں کو بھی اب خطرہ لاحق یوگیا ہے لہذا ریلوے حکام کو چاہئے کہ وہ واشنگ لائن میں کام کرنے والے ملازمین کو تمام حفاظتی کیٹس فراہم کریں تاکہ واشنگ لائن میں کام کرنے والے ملازمین کرونا وائرس سے محفوظ رہ سکیں۔پنجاب میں کورونا وائرس کے 961 نئے کیس رپورٹ ہونے کے بعد صوبہ بھر میں مجموعی تعداد 10033 ہو گئی۔ 768 زائرین سنٹرز، 1926 رائے ونڈ سے منسلک افراد، 86 قیدیوں، 7259 عام شہریوں میں کورونا وائرس کے کیس سامنے آئے۔ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق عام شہروں میں سب سے ذیادہ لاہور میں کورونا وائرس کے 3856 کنفرم مریض ہیں۔ ننکانہ 20، قصور 69، شیخوپورہ 41، راولپنڈی 581، جہلم 73، اٹک 39،چکوال 7، گوجرانوالہ 422، سیالکوٹ 350، ناروال 25، گجرات میں 436 ،حافظ آباد 48، منڈی بہاوالدین 38، ملتان 203، خانیوال 8، وہاڑی 56، فیصل آباد 311، چینیوٹ 38، ٹوبہ 22، جھنگ 59، رحیم یار خان 95، سرگودھا میں 101 ،میانوالی 24، خوشاب 17، بھکر 14، بہاولنگر 13، بہاولپور 57، لودھراں 16، ڈی جی خان 39، مظفر گڑھ 95، لیہ 7، ساہیوال 24، اوکاڑہ 29 پاکپتن میں 26 کنفرم مریض ہے۔1252 طبی عملے کے ٹیسٹ کیے گیے، 184 کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے۔ کل 10033 متاثرین میں 7971 مرد، 2061 خواتین، 6 ٹرانس جینڈر شامل ہیں۔کورونا وائرس سے اب تک کل 183 اموات، 4062 افراد صحت یاب، 22 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔اب تک کل 117206 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔کاہنہ ہسپتال کے 1ڈاکٹر عرفان نرس امبرین اورتہمینہ میں کوروناوائرس کی تصدیق، انچارج ڈاکٹرفیض الحسن نے تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ پورے عملے کے ٹیسٹ کیے جارہے ہیں مزیدکسی ڈاکٹریادیگرعملے میں کورونامثبت آنے پرانہیں فوری کرنطینہ کردیاجائے گا،لاک ڈاﺅن میں نرمی کے حوالے سے ڈاکٹرفیض الحسن کاکہناتھاکہ ڈاکٹرزحکومت کے اقدامات سے مطمئن نہیںکاہنہ کے علاقہ میں تولاک ڈاﺅن کے دوران بھی عوام نے خودکوگھروں تک محدودنہیں کیااب حکومت نے لاک ڈاﺅن میں نرمی کااعلان کیاہے تواس کی مکمل ذمہ داری حکومت اورانتظامیہ پرعائدہوگی کوروناابھی تیزی کے ساتھ پھیل ہے ایسے حالات سخت ترین لاک ڈاﺅن اورعوامی آگاہی کے متقاضی ہیں نہ کہ نام نہادلاک ڈاﺅن میں نرمی کے ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain