تازہ تر ین

ڈرگ اتھارٹی کے لاہور ، اسلام آباد میں میڈیکل سٹوروں پر چھاپے، درجنوں سیل

لاہور‘ اسلام آباد (نمائندگان خبریں) پنجاب بھر میں بھارتی ادویات کی فروخت دھڑلے سے جاری ، چینل فائیو کی نشاندہی پر ڈرگ کنٹرول ونگ کا صوبائی دارلحکومت کے متعدد میڈیکل سٹور پر چھاپے ،داتا گنج بخش ٹاﺅن کے ڈرگ انسپکٹر کی بھارتی ادویات فروخت کرنے والے میڈیکل سٹورز کے خلاف کارروائیاں، اسمگل شدہ ادویات فروخت کرنے ،فارمیسیوں پر کوالیفائیڈ پرسن نہ ہونے اور ڈاکٹر کے نسخہ کے بغیررجسٹرڈ بھارتی ادویات فروخت کرنے والے میڈیکل سٹورز سیل کردئیے گئے۔ خبریں ، چینل فائیو کی جانب سے گزشتہ دنوں جیل روڈ داتاگنج بخش ٹاﺅن کے علاقے سے بھارت سے درآمد کی جانے والی مختلف ادویات کی نشاندہی کی جس پر ڈرگ انسپکٹر ثنااللہ نے کاروائی کرتے ہوہے سیل کر دیا ۔خبریں ، چینل فائیو ٹیم کے ہمراہ چیف ڈرگ کنٹرولر کی ٹیم نے جب رانا فارمیسی سمیت متعدد فارمیسیوںپر چھاپہ مارا تو وہاں پر کوالفائیڈ پرسن یا فارما سسٹ موجود نہ تھا ، جبکہ چا ر افراد جو کہ ڈسپنسر بھی نہ تھے ڈاکٹر کے نسخہ جات کے بغیر شہریوں کو بھارتی ادویات فروخت کر رہے تھے جبکہ کمپیوٹرائزڈ بل بھی نہ دئیے جارہے تھے ۔ اس موقع پر مختلف فارمیسیوں پر درجہ حرارت کم کرنے کے لئے ایئر کنڈیشن بھی نہیں چلائے گئے تھے ۔جس پر ڈرگ انسپکٹر داتا گنج بخش ٹاﺅن کاروائی کرتے ہوئے سیل کردےئے ۔ ڈرگ کورٹ ماہرین کے مطابق رولز 20سب رول( 1)،( D)پنجاب ڈرگ رولز 2007کے مطابق کوئی بھی شخص بغیر نسخہ کے ادویات فروخت نہیں کر سکتا ۔تمام ادویات سیکشن23 (1) (B)آف ڈرگ ایکٹ 1976کے مطابق لائسنس کی شرائط کے مطابق فروخت کرنی چاہئے جس کی پہلی شرط کوالفائیڈ پرسن کو پابند کرتی ہے جس کی سزا سیکشن 27سب سیکشن 4کے مطابق جو شخص ڈرگ یا اس کے تحت بننے والے رولز کی خلاف ورزی کرے گا اور اس کے بارے میں سیکشن 27سب سیکشن 1،2،3میں فعال نہ کرے گا اس کو سیکشن 27سب سیکشن 4کے تحت 5سال قید یا 50ہزار روپے جرمانہ یا دونو ں سزائیں دی جا سکتی ہیں ۔ علاوہ ازیںخبریں اور چینل فائیو کی خبر پر ایکشن،وفاقی دارالحکومت میں بھی محکمہ صحت حرکت میں آ گیا،محکمہ صحت کی ٹیموں نے اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں واقع میڈیکل سٹوروں اور فارمیسیوں پر اچانک چیکنگ کا سلسلہ شروع کر دیاہے۔رپورٹ کے مطابق خبریں اور چینل فائیو نے بیرون ممالک بھارت سمیت دیگرممالک سے سمگل ہونے والی ممنوعہ ادویات کی میڈیکل سٹورز اور فارمیسیوں پر غیر قانونی فروخت کی نشاندہی کی تھی۔جس پر ایکشن لیتے ہوئے غیر قانونی ادویات کو چیک کرنے کے لیے اچانک چیکنگ کی گی۔اسلام آباد وفاقی دارالحکومت میں تمام بڑے اور چھوٹے میڈیکل سٹوروں پر محکمہ صحت کی ٹیموں نے اچانک معائنہ کرتے ہوئے اس بات کو یقینی بنایا کہ کہاں کہاں اور کس کس جگہ پر غیر قانونی طور پر ادویات کا سلسلہ شروع ہے۔جس پر چیف ڈرگ انسپکٹر نے کہاکہ ابھی تک 85 میڈیکل سٹورز پر چھاپے ماریں گے ہیں جو غیر قانونی اور ممنوعہ ادویات سیل کررہے تھے۔متعدد میڈیکل سٹورز سے غیر قانونی ادویات کو برآمد کیاگیاہے جن میں سے راشد میڈیکل سٹور،چٹھہ بختاور،یشی فارمیسی،ڈی ایچ اے ہمدرد میڈیکل سنٹر،کلینک برما ٹاو¿ن اور خٹک میڈیکل سٹورز شامل ہیں۔تمام میڈیکل سٹورز کو ڈرگ ایکٹ 1976 کے تحت سیل کیا گیاہے اور ان کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔اس کے علاوہ 5 اور میڈیکل سٹورز بھی ایسے ہیں جن کو سیل کیاگیاہے۔اورسٹاک کوبھی ضبط کر دیاگیاہے۔8میڈیکل سٹورز ایسے ہیں جو بغیر لائسنس کے کام کررہے تھے کو بھی سیل کردیاگیاہے۔ ور بھاری جرمانے بھی کئے گئے ہیں۔اس حوالے سے خبریں اور چینل فائیو کو ڈرگ کنٹرولر نے بتایا کہ وفاقی دارالحکومت اور اردگرد کے علاقے میں جہاں کہیں بھی ڈرگ ایکٹ کی خلاف ورزی کی جائے گی تو اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔غیر قانونی اور ممنوعہ ادویات فروخت کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔محمکہ صحت اسلام آباد گاہے بگاہے اس حوالے سے اپنی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔گزشتہ چند دنوں سے کاروائیاں مزید تیز کیں گئی ہیں۔متعدد میڈیکل سٹورز کو سیل کیا جا چکا ہے اور بہت سارے میڈیکل سٹورز کے لائسنس ضبط کئے گئے ہیں اور ان کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔اس کے علاوہ متعدد میڈیکل سٹورز اور فارمیسی کے مالکان کو وارننگ دیتے ہوئے واضح ہدایات جاری کیں ہیں کہ وہ کوئی بھی ایسی دوائی فروخت نہ کریں جو غیر قانونی اور ممنوعہ ہو۔اگر خلاف ورزی سامنے آئی تو میڈیکل سٹورزاور فارمیسی سیل کرنے کے ساتھ ساتھ مزید سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔چیف ڈرگ انسپکٹر نے لاہور میں غیر قانونی فروخت ہونے والی ادویات کے خلاف ایکشن لینے والے ڈرگ انسپکٹر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے بہت اچھا اقدام کیاہے۔تمام قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے ایسے عناصر کو منطقی انجام تک پہنچانا تمام ڈرگز انسپکٹرز کی قومی ذمہ داری ہے۔وفاق میں بھی ایسی کارروائیاں جاری ہیں غیر قانونی اور ممنوعہ ادویات سیل کرنے والوں کو بلکل بھی برداشت نہیں کیاجائےگا۔واضح رہے کہ چند دن پہلے خبریں اخبار اور چینل فائیو نے اس بات کی نشاندہی کی تھی کہ مختلف شہروں میں غیر قانونی طور پر بھارت سمیت دیگر ممالک سے سمگل کی جانے والی ان رجسٹرڈ اور ممنوعہ ادویات فروخت کی جارہی ہیں۔جس پر محکمہ صحت نے ڈرگ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں شروع کیں ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain