تازہ تر ین

پاکستان میں کورونا واک کا ریکا رڈ ٹوٹ گیا ایک ہی دن میں 20 جاں بحق ،مجموعی تعداد 47 ہزار سے تجاوز

اسلام آباد،کراچی،پشاور،لاہور(نمائندگان خبریں) ملک بھر میں کرونا وائرس کے باعث مزید 50 افراد جاں بحق ہو گئے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تقریباََ دو ہزار کیسز سامنے آئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں مجموعی طور پر کرونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 986 ہو گئی ہے جبکہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 45 ہزار776ہو گئی ہے۔ صوبہ پنجاب میں16ہزار 600 کیسز جبکہ اموات 290 ہو چکی ہیں، دیگر صوبوں میں بھی حالات زیادہ مختلف نہیں صوبہ سندھ میں 17 ہزار 947 کیسز جبکہ 299 اموات ہوئیں۔خیبرپختونخوا میں 6 ہزار 554 کیسزسامنے آچکے جبکہ 345 افراد جاں بحق ہوئے۔ بلوچستان میں کیسز کی تعداد 2885، اموات 38، گلگت بلتستان میں کیسز 556 ،اموات 4 ہو چکی ہیں۔ دارلحکومت اسلام آباد میں 1034 کیس سامنے آئے ، جبکہ 9 افراد جاں بحق ،آزاد کشمیر میں 115 جبکہ ایک شخص اس مہلک وبا کے باعث جان کی بازی ہار گیا۔ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شرقپور شریف کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سمیت پانچ ڈاکٹرز اور چھ نرسوں اور دو وارڈ بوائز میںکورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شرقپور کے میڈیکل سپرٹنڈنٹ ڈاکٹر غلام مصطفی نے اپنے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کو حفاظتی کٹس اور دیگر ساما ن فراہم نہیں کیا جس کے باعث وہ خود اور ان کا عملہ کورونا کا شکار ہوگیا تاہم رابطہ کرنے پر ڈاکٹر غلام مصطفی نے بتایا کہ صرف تین ڈاکٹرز کو کورونا ٹیسٹ پازیٹو آئے ہیں اور بوگس بلوں کے ذریعے طبی آلات کی فرضی خریداری کا الزام غلط ہے ، دریں اثناءڈی ایچ کیو ہسپتال شیخوپورہ میں بھی کنفرم کورونا مریضوں کی تعداد 22ہوچکی ہے ۔ فرنٹ لائن پرلڑنے والی پنجاب پولیس بھی کورونا کی زد میں آگئی، پنجاب بھر میں 486 پولیس اہلکاروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی، 40 فیصد کروائے گئے ٹیسٹوں کے نتائج کا انتظار ہے۔ کورونا کے باعث لاہور پولیس کے 2 اہلکارشہید بھی ہوچکے ہیں، کورونا کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر محکمہ صحت نے وزیراعلیٰ پنجاب کو عید کے بعد مکمل لاک ڈاو¿ن کی تجویز دے دی۔پو لیس حکام کے مطابق متاثرہ ملازمین میں 146 اہلکار صحت یاب ہو کر گھروں کو جا چکے ہیں جبکہ 340 مختلف ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں، سب سے زیادہ کورونا سے لاہور کے 141 اہلکار متاثر ہوئے ہیں، ملازمین کے روزانہ کی بنیاد پر ٹیسٹ کرائے جا رہے ہیں۔کورونا وائرس کے شکار پہلے پولیس ملازم سمیع اللہ کا کہنا تھا کہ وہ 27دن زیرعلاج رہا اور وہاں پر متعلقہ ملازمین و افسران نے بہت ساتھ دیاجبکہ صحت یاب ہونے کے بعد افسران نے چھٹی کے لیے کہا لیکن اس نے ڈیوٹی کوترجیح دی ہے۔ ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے 709 نئے کیس، تعداد 16685 ہو گئی۔عام شہروں میں سب سے ذیادہ لاہور میں کورونا وائرس کے 368 نئے مریض سامنے آئے۔ بہاولپور 1، بھکر 2، ڈی جی خان 3، فیصل آباد 47، گوجرانوالہ میں 59 نئے کیس سامنے آئے۔جھنگ 1، جہلم 5، قصور 16، خانیوال 1، خوشاب 2، لودھراں 1، ملتان 61، ننکانہ میں 3 نئے کیس سامنے آئے۔ناروال 4، راولپنڈی 79، رحیم یار خان 8، ساہیوال 3، سرگودھا 16، شیخوپورہ 28، ٹوبہ میں 1 نیا کیس سامنے آگیا۔ کورونا وائرس سے اب تک کل 290 اموات ہو چکی ہیں۔ اب تک کل 180450 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر نے عوام سے گزارش کی ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain