تازہ تر ین

شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا معاملہ زیر غور

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات شبلی فراز نے کہا ہے کہ شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا معاملہ زیر غور ہے، انھیں کسی بھی وقت پکڑا جا سکتا ہے۔اسلام آباد میں فرخ حبیب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا جب نیب کا وارنٹ جاتا ہے تو شہباز شریف بھاگ جاتے ہیں۔ عدالت سے سٹے ملے تو ایسے نکلتے ہیں جیسے کشمیر فتح کیا ہو۔شبلی فراز نے بتایا کہ اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کے خلاف واضح ثبوت موجود ہیں۔ ان کا نام ایگزیٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کا معاملہ زیر غور ہے، بیرون ملک نہیں جانے دیا جائے گا۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ پچاس روپے کے سٹام پیپر پر جانیوالے کی ضمانت شہباز شریف نے دی۔ نواز شریف لندن میں ہشاش بشاش پھر رہے ہیں۔ ان کے پاس جب اقتدار نہیں ہوتا تو ملک سے چلے جاتے ہیں۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ مسلم لیگ (ن) کئی حصوں میں تقسیم ہو چکی ہے۔ تصویر کا مقصد بھائی کو ڈرانا تھا کہ نواز شریف کسی بھی وقت آ سکتے ہیں۔ انہوں نے معیشت کو چاٹ لیا اور اداروں کو تباہ کیا لیکن ڈھنڈورا پیٹتے ہیں کہ انتقامی کارروائی کی جا رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف وراثتی پارٹی نہیں، عمران خان اس گند کا صفایا کرے گا۔ اپوزیشن چاہتی ہے احتساب رک جائے۔ کورونا کے پیچھے چھپنے والے ملک کے خیر خواہ نہیں ہیں۔ یہ عوام کو مزید بیوقوف نہیں بنا سکتے۔ پوری قوم ان کوپہچان چکی، اب ان کا کوئی مستقل نہیں ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain