تازہ تر ین

لاک ڈاو¿ن کے دوران پاکستان میں پہلی مرتبہ 3 روزہ ‘ورچوئل فیشن شو’

لاہور (ویب ڈیسک)کورونا وائرس کے پیشِ نظر لاک ڈاو¿ن کے دوران پاکستان میں پہلی مرتبہ 3 روزہ ‘ورچوئل فیشن شو’ کا آغاز ہواجس میں پاکستان فیشن انڈسٹری کے نامور ڈیزائنرز اپنے ملبوسات کی نمائش کریں گے۔3 روزہ ورچوئل فیشن شو جس کا نام ‘کیٹ واک کیئر’ ہے، 5 جون سے لے کر 7 جون تک جاری رہے گا جسے کیٹ واک ایونٹ مینجمنٹ اینڈ پروڈکشن کی جانب سے ‘ہر پل جیو’ اور کیٹ واک کے آفیشل فیس بک اور یوٹیوب چینل پر نشر کیا جائے گا۔پاکستان کے اس پہلے ورچوئل فیشن شو کو کورونا وائرس کے خلاف دن رات فرنٹ لائن پر کام کرنے والے ڈاکٹرز اور طبی عملے کے نام کیا گیا ہے۔اس سے قبل پاکستان کے پہلے ورچوئل فیشن شو کو عید الفطر کے 3 روز متعدد ٹی وی چینلز پر نشر کیا جانا تھا لیکن پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن (پی ا?ئی اے) کے طیارے حادثے کے بعد اسے ملتوی کردیا گیا تھا جس میں فیشن ماڈل زارا عابد بھی جاں بحق ہوگئی تھیں۔ورچوئل فیشن شو کے پہلے دن یعنی آج ڈیزائنر عامر عدنان، ہما عدنان، کھادی ،ماہین کریم ،ندا ازور اور شمیل انصاری اپنے ملبوسات کی نمائش کریں گے۔واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ بھارت میں آئیفا ایوارڈز کی تقریب سمیت میٹ گالا 2020 اور متعدد عالمی فیشن کے میلے منسوخ کیے جا چکے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain