تازہ تر ین

مزاحیہ ادا کا ر وا سع چو دھری اور شفا عت علی بھی کورونا کا شکار

 

لاہو ر (ویب ڈیسک)ملک میں گزشتہ ماہ مئی کے وسط میں لاک ڈاو¿ن میں نرمی کے بعد کورونا کے کیسز میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے اور 7 جون کو ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی۔پاکستان میں اس وقت چین سمیت متعدد ممالک سے کورونا کے کیسز زیادہ ہیں اور خطے میں کورونا کے مریضوں کے حوالے سے بھارت کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔بھارت میں 2 لاکھ 59 ہزار افراد کورونا کا شکار بن چکے ہیں جب کہ پاکستان میں 8 جون کی شام تک ایک لاکھ 6 ہزار افراد کورونا کا شکار بن چکے تھے۔پاکستان میں کورونا سے اموات میں بھی اضافہ دیکھا جا رہا ہے اور 8 جون کی شام تک ملک میں وبا سے 2096 اموات ہو چکی تھیں اور گزشتہ 2 ہفتوں کے دوران اراکین اسمبلی اور سیاستدانوں سمیت سرکاری عہدیداروں اور ڈاکٹرز کی موت بھی کورونا کے باعث ہوچکی ہے۔پاکستان میں کیسز کے بڑھنے کی ایک وجہ ٹیسٹ کی تعداد کو بڑھانا بھی ہے، کیوں کہ ماضی کے مقابلے اب زیادہ ٹیسٹ ہو رہے ہیں، اس لیے کیسز بھی زیادہ سامنے آ رہے ہیں۔کورونا سے عام افراد کی طرح شوبز شخصیات بھی متاثر ہو رہی ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم از کم 2 اداکاروں میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے جب کہ مجموعی طور پر نصف درجن سے زائد شوبز شخصیات میں کورونا کی تصدیق ہوچکی۔کورونا کے باعث گزشتہ ماہ 21 مئی کو ٹی وی و اسٹیج کے اداکار صغیر الٰہی کچھی جاں بحق بھی ہوگئے تھے، ان کا تعلق سندھ کے شہر لاڑکانہ سے تھا اور کورونا کے باعث ان کے محلے میں ایک درجن اموات ہوچکی تھیں۔اداکار، میزبان و لکھاری واسع چوہدری نے بھی 8 جون کو ٹوئٹ کے ذریعے بتایا کہ ان میں بھی کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔اداکار نے بتایا کہ ان کے اہل خانہ کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں اور انہوں نے خود میں کورونا کی تشخیص کے بعد خود کو قرنطینہ کرلیا اور ساتھ ہی انہوں نے ان افراد کی نشاندہی بھی کردی ہے جو گزشتہ کچھ دنوں میں ان سے رابطے میں رہے۔7 جون کو اداکار، ٹی وی میزبان و کامیڈین شفاعت علی نے ٹوئٹ کے ذریعے تصدیق کی تھی کہ ان میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ان میں اتنی شدید علامات نہیں ہیں اور انہوں نے خود کو گھر تک محدود کرلیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain