تازہ تر ین

زینب الرٹ ایپ، بچے کی گمشدگی یا اغوا کی صورت میں گھر بیٹھے پولیس کو آگاہ کریں

کراچی: سندھ پولیس اور چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے گمشدہ یا اغوا ہونے والے بچوں کے والدین کی مدد کے لیے ایپ متعارف کرادی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق سندھ پولیس، چائلڈ پروٹیکشن بیورو، سی پی ایل سی نے مشترکہ طور پر بنائی جانے والی ’زینب الرٹ‘ نامی ایپ اینڈرائیڈ صارفین کے لیے متعارف کرادی۔

اس ایپ کو قصور کی ننھی زینب کے نام سے منسوب کیا گیا تاکہ دیگر اغوا یا گمشدہ ہونے والے بچوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے۔

اینڈرائیڈ ورژن استعمال کرنے والے صارفین گوگل پلے اسٹور سے اس ایپ کو ڈاؤن لوڈ کر کے گھر بیٹھے ہی گمشدگی یا اغوا کی رپورٹ درج کراسکتے ہیں۔

ایپ پر انگریزی، اردو، سندھی سمیت دیگر مقامی زبانوں میں معلومات فراہم کی گئی ہیں تاکہ شکایت کنندہ کو کسی بھی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain