تازہ تر ین

‘ایف-16 لاپتا’ ہونے کا جعلی اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر زیر گردش

 

کرا چی (ویب ڈیسک)سوشل میڈیا پر ‘ایف-16 لاپتا’ ہونے سے متعلق ڈان ڈاٹ کام کی طرز پر مبنی جعلی خبر کا اسکرین شاٹ زیرِ گردش ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے اس جعلی اسکرین شاٹ میں عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کرتے لکھا گیا ہے کہ کراچی میں’ افراتفری کی صورتحال’ کے دوران پاک فضائیہ (پی اے ایف) کا لڑاکا طیارہ ایف-16 ‘لاپتا’ ہوگیا۔یہ اسکرین شاٹ اسی روز سامنے آیا ہے جب بھارتی میڈیا میں رپورٹ کیا گیا کہ ‘منگل( 9 جون) کی رات کو بھارتی ایئر فورس کے فائٹرز کی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پار کرنے اور کراچی پہنچنے کی افواہوں پر پاکستان میں افراتفری پھیل گئی’۔سوشل میڈیا پر زیر گردش تصویر کو صرف جعلی خبر کی ہیڈلائن دکھانے کے لیے کراپ (crop) کیا گیا ہے اور اس میں ڈان ڈاٹ کام پر شائع ہونے والی خبروں کی طرز پر مماثلت ظاہر کی گئی ہے۔تاہم گرامر اور خبر کے اسٹائل میں موجود فرق اسکرین شاٹ کے غیر مصدقہ ہونے کی واضح نشاندہی کرتا ہے۔جعلی اسکرین شاٹ کی ہیڈلائن میں سینز سیرف فونٹ استعمال کیا گیا ہے جبکہ ویب سائٹ سیرف فونٹ استعمال کرتی ہے۔علاوہ ازیں جعلی اسکرین شاٹ میں ہیڈلائن اور مصنف کے نام کو علیحدہ کرنے والی لائن کا رنگ تھوڑا سا گرے ہے جبکہ ڈان ڈاٹ کام سیاہ رنگ کی نمایاں لائن کا استعمال کرتی ہے۔ساتھ ہی جعلی اسکرین شاٹ میں مصنف اور خبر کے وقت کے لیے استعمال ہونے والے فونٹ کا رنگ بھی مختلف معلوم ہوتا ہے۔اسی طرح ڈان کے لوگو کے نیچے ٹوڈیز نیوز پیپر کا فونٹ بولڈ ہے جبکہ اصل ویب سائٹ میں یہ فونٹ بولڈ نہیں ہے۔مزید برآں جعلی اسکرین شاٹ میں سوشل میڈیا پر خبر شیئر کرنے کے آئکونز کو فوٹو ایڈیٹر کے ذریعے کمپریسڈ کیا گیا ہے، اسی طرح جعلی خبر میں کمنٹس کی تعداد کی نشاندہی کے لیے غلط فونٹ اور رنگ استعمال کیا گیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain