اسلام آباد: (ویب ڈیسک) چینی سکینڈل انکوائری کمیشن کی رپورٹ کو پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن سمیت 17 ملز مالکان نے چیلنج کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن سمیت 17 ملز مالکان نے چینی سکینڈل انکوائری کمیشن کی رپورٹ اسلام ا?باد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی، درخواست چیلنج کرنے والوں میں پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین، سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کے صاحبزادے اور ق لیگی ایم این اے مونس الہٰی، وفاقی وزیر خسرو بختیار کے بھائی کی ملز پٹیشنرز میں شامل ہیں۔