تازہ تر ین

امریکی تاریخ میں پہلی بار سیاہ فام جنرل فضائیہ کا سربراہ مقرر

 

نیو یا ر ک (ویب ڈیسک)امریکا میں سیاہ فاموں کے مظاہروں کے دوران تاریخ میں پہلی بار سیاہ فام جنرل کو سروس چیف مقرر کردیا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی سینیٹ نے متفقہ طور پر سیاہ فام آفیسر جنرل چارلس براو¿ن کو امریکی فضائیہ کا چیف آف اسٹاف مقرر کردیا جو امریکی تاریخ میں کسی بھی ملٹری سروس کی کمان کرنے والی پہلے سیاہ فام جنرل ہیں۔امریکا کے نائب صدر مائیک پینس نے جنرل چارلس کی تقرری سے متعلق ووٹنگ کی صدارت کی جس میں جنرل چارلس کو 98 ووٹ ملے اور ان کی مخالفت میں ایک بھی ووٹ نہیں آیا جسے مائیک پینس نے تاریخی لمحہ قرار دیا۔غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہےکہ جنرل چارلس کی متفقہ طور پر تقرری کے لیے ووٹنگ ایسے وقت میں ہوئی ہے جب امریکا میں سیاہ فام جارج فلائیڈ کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت پر مظاہرے پھوٹے ہوئے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain