اداکارہ کا فون 3 دن سے بند، پولیس نے فراڈ کا مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی
لاہور (ویب ڈیسک) اداکارہ و میزبان عائشہ ثنا لوگوں کے 2 کروڑ روپے لے کر روپوش ہوگئیں، اداکارہ کا فون 3 دن سے بند، پولیس نے فراڈ کا مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی، نجی ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان کی معروف اداکارہ و ٹی وی شو میزبان عائشہ ثناء اپنے کئی جاننے والوں سے 2کروڑ روپے سے زائد رقم ادھار لے کر غائب ہوگئی ہیں۔ایکسپریس نیوز کے مطابق عائشہ ثنا نے گھریلو ضروریات اور دیگر مقاصد کے بہانے اپنے کئی دوستوں اور جاننے والوں سے تقریباََ 2 کروڑ روپے ادھار لے کر غائب ہوگئی ہیں، ادھار دینے والوں کے مطابق اداکاراہ نے کسی ایک شخص کو بھی پیسے واپس نہیں کیے بہیں لکہ وہ تین ماہ سے روپوش ہیں اور ان کے بارے میں کسی کو کچھ پتہ بھی نہیں ہے۔
جن لوگوں نے عائشہ ثنا کو رقم ادھار دی تھی وہ اب ان کی تلاش میں مارے مارے پھر رہے ہیں جب کہ ان میں سے ایک متاثرہ شخص نے عائشہ ثنا کے خلاف دھوکا دہی اور فراڈ کا مقدمہ بھی درج کروا دیا ہے۔
انکے ایک دوست کا کہنا ہے کہ عائشہ ثنا کا فون گزشتہ 3 روز سے بند آرہا ہے جبکہ اداکارہ نے ان سے 20لاکھ روپے ادھار لے کر چیک دیا تھا جو کہ باؤنس ہوگیا ہے۔ اداکارہ عائشہ ثنا کیخلاف لاہور کے تھانہ ڈیفنس میں فراڈ اور چوری کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ اندراج مقدمہ کے لئے دی درخواست میں شہری علی معین نے موقف اختیار کیا ہے کہ اداکارہ عائشہ ثناء نے اس سے ڈیڑھ کروڑ روپے لیے جن کی واپسی کے تقاضے پر اداکارہ نے انہیں جعلی چیک دے دیئے۔عائشہ ثناء نے اور بھی کئی لوگوں سے پیسے لے کر جعلی چیک دیئے۔ دوسری جانب اداکارہ 3 دن سے غائب ہیں ،فون بھی نہیں سن رہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ عائشہ ثناء اسلام آباد میں موجود ہیں۔ شہری علی معین نے چیک ڈس آنر ہونے پر پولیس سے رجوع کیا جس پر پولیس نے مذکورہ اداکارہ کے خلاف فراڈ اور چوری کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔