لاہور کے 80فیصل آباد کے 25اورگوجرانوالہ کے 5 پوش اور اہم علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاﺅن3
لاہور(ویب ڈیسک ) حکومتی فیصلے کے تحت آج منگل اور بدھ کی درمیانی رات سے لاہور کے 80 علاقوں کو کرونا کے بڑھتے کیسز کے باعث سیل کر دیا جائے گا یہ فیصلہ عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر کیا گیا ہے‘ جن علاقوں کو آج رات سے سیل کیا اجائے گا ان میں جوہرٹاﺅن کے بلاک اے، بی ون، ای، ایف2، جی، ایچ، جے اورآر شامل ہیں.
حکومتی فیصلے کے تحت مصطفیٰ ٹاﺅن، کنال ویو، ای ایم ای، واپڈا ٹاﺅن اور پی سی ایس آئی آر فیز2 بھی سیل کیے جائیں گے بحریہ ٹاوَن کا جیسمین، گلبہار، ایگزیکٹو بلاک، ڈی ایچ اے فیزون، تھری، فائیو اور فور، عسکری9 اور10 کومکمل طور پر سیل کیا جائے گا ڈویژنل کمشنرز کو زیادہ کیسز والے علاقے سیل کرنے کا اختیار مل گیا ہے. انتظامی فیصلے کے تحت ہاٹ اسپاٹ قرار دیے جانے کی وجہ سے علامہ اقبال ٹاﺅن کا ستلج بلاک، رچنہ بلاک، نرگس بلاک اوررضا بلاک سیل ہو گا‘ ماڈل ٹاﺅن کا بلاک بی، سی، جی، ایچ، اے، جے، کےاوراین بھی کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے سبب سیل رہے گا‘حکومتی فیصلے کے تحت آج رات سے گلبرگ میں ظفرعلی روڈ، ظہورالٰہی روڈ، ای ون بلاک، گلبرگ کا بلاک اے، تھری، بی ٹو، بی تھری اوربی ون بھی مہلک وبا میں اضافے کی وجہ سے بند کردیا جائے گاپنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کے مطابق جو علاقے سیل کیے جائیں گے وہ آئندہ دو ہفتے تک بند رہیں گے.لاہور کے علاوہ گوجرانوالہ کے اہم علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاﺅن کا فیصلہ کر لیا گیا محکمہ صحت پنجاب کے مطابق گوجرانوالہ کے 5 پوش اور اہم علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاﺅن کا فیصلہ کیا گیا ہے جن علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاﺅن کا فیصلہ کیا گیا ان میں ماڈل ٹاﺅن، سٹیلائٹ ٹاﺅن، واپڈا ٹاﺅن، پیپلز کالونی اور قلعہ دیدار سنگھ شامل ہیں. محکمہ صحت نے رواں ماہ سب سے زیادہ کرونا سے متاثر ہونے والے علاقوں کی نشاند ہی کر دی وائرس سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں پولیس لاک ڈاﺅن کے انتظامات سنبھالے گی .اسی طرح پاکستان کے مانچسٹر فیصل آباد کے 25 علاقوں کو ہاٹ اسپاٹ قرار دیے کر سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے‘جن نثار کالونی، ستارہ کالونی، ایڈن گارڈن، النجف کالونی اور پیپلز کالونی نمبر 1 شامل ہیں‘حکومت کی جانب سے کیے جانے والے فیصلے کے تحت آفیسرز کالونی، رضا گارڈن، کچہری بازار اور مدینہ ٹاﺅن سمیت دیگر علاقے بھی کرونا وائرس کی وجہ سے سیل کیے جائیں گے. فیصل آباد میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3800 سے زائد ہو چکی ہے جبکہ مہلک وبا کا نشانہ بن کر 92 افراد اپنی جانوں کی بازیاں بھی ہار چکے ہیں.