تازہ تر ین

ملک میں آج اب تک کورونا سے 64 ہلاکتیں، 1873 نئے کیسز رپورٹ

ویب ڈیسک  : ملک میں آج اب تک کورونا سے مزید 64 افراد انتقال کر گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 3229 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 165062 تک پہنچ گئی ہے۔

اب تک پنجاب میں کورونا سے 1265  اور سندھ میں 964 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ خیبر پختونخوا میں 773 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

اس کے علاوہ بلوچستان میں 99، اسلام آباد میں 95، گلگت بلتستان میں 18 اور آزاد کشمیر میں مہلک وائرس سے 15 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

آج کے کیسز کی صورت حال

آج بروز جمعہ اب تک ملک بھر سے کورونا کے مزید 1873 کیسز اور 64 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جن میں پنجاب سے 1540 کیسز اور 63 ہلاکتیں، اسلام آباد304 کیسز ایک ہلاکت اور آزاد کشمیر  سے 29 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

پنجاب

پنجاب سے آج کورونا کے مزید 1540 کیسز اور 63 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جن کی تصدیق پی ڈی ایم اے نے کی۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق مطابق صوبے میں کورونا کے کل کیسز کی تعداد 61678 اور اموت 1265 تک جا پہنچی ہیں

اسلام آباد

وفاقی دارالحکومت سے آج کورونا کے مزید 304 کیسز اور ایک ہلاکت سامنے آئی ہے  جس کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی ہے۔

پورٹل کے مطابق اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 9941 ہو گئی ہے جب کہ انتقال کرنے والے افراد کی تعداد 95 ہو چکی ہے۔

اسلام آباد میں اب تک کورونا وائرس سے 2770 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

آزاد کشمیر

آزاد کشمیر سے آج کورونا کے مزید 29 کیسز سامنے آئے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کیے گئے ہیں۔

آزاد کشمیر میں کورونا کے کل کیسز کی تعداد 769  ہوگئی ہے اور اموات کی تعداد 15 ہے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا سے اب تک 312 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

سندھ

سندھ سے جمعرات کو 2286 کیسز اور 48 اموات رپورٹ ہوئیں جس کی تصدیق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے کی گئی۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق صوبے میں کورونا کے مجموعی مریضوں کی تعداد 62269 اور اموات 964 ہوگئی ہیں۔ مراد علی شاہ نے بتایا کہ آج صوبے میں 48 مریض انتقال کرگئے جو اب تک کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔

خیبرپختونخوا

جمعرات کو خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے مزید 18 افراد جان کی بازی ہارگئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 773 تک جاپہنچی ہے۔

محکمہ صحت نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 569 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 20182 ہوگئی ہے۔

صوبے میں اب تک 5441 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

بلوچستان

بلوچستان میں بھی جمعرات کے روز مزید 204 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جب کہ مزید 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

صوبے میں کورونا سے ہونے والی ہلاکتوں تعداد 99 اور مجموعی کیسز 8998 تک پہنچ گئے ہیں۔ بلوچستان میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 3140 ہے۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں جمعرات کو مزید 12 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 1225 ہو گئی ہے۔

گلگت میں کورونا سے مجموعی ہلاکتیں 18 ہوگئی ہیں جب کہ اب تک 794 افراد صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain