تازہ تر ین

پاک چین فوجیوں کی دوستی پر مبنی ویڈیوز وائرل،بھارتیوں کو سا نپ سو نگھ گیا

 

لاہور (ویب ڈیسک) بھارت سے جھڑپ کے بعد پاک چین فوجیوں کے مابین دوستی پر مبنی ویڈیوز وائرل ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق لداخ کے محاذ پر جھڑپ کے بعد بھارت کو عالمی سطح پر شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔اس جھڑپ کے دوران چینی فوجیوں کے ہاتھوں بھارت کے 30 فوجی مارے گئے جب کہ کئی فوجیوں کو قیدی بنا لیا گیا،آج چین نے لیفٹیننٹ کرنل اوردو میجر سمیت 10 بھارتی فوجی قیدی رہا کر دیے۔
چین نے قیدیوں کی رہائی میجر جنرل سطح کے مذاکرات کے نتیجے میں دی۔بھارتی فوجی چار روز تک قیدی بن کر چین فوج کے قبضے میں رہی۔اس سے قبل بھارت کی طرف سے دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ ان کا کوئی فوجی لاپتہ نہیں ہے بلکہ بھارتی فوج نے تو آغاز میں 3 فوجیوں کی موت کی تصدیق کی تھی جو کہ بعد میں 20ہو گئی۔اس تمام صورتحال کے بعد دونوں ممالک کے مابین جنگ کا خدشہ بھی پیدا ہو گیا تھا۔اور اسی صورتحال میں پاک چین دوستی کا نعرہ ایک بار پھر زور پکڑنے لگا ہے۔خاص طور پر دونوں ممالک کی افواج کے مابین دوستی پر مبنی ویڈیوز اور تصاویر دونوں ممالک کے عوام کی طرف سے سوشل میڈیا پر شئیر کی جا رہی ہیں جو بھارت میں جلتی پر تیل ڈالنے کا کام کر رہی ہے۔ ویڈیوز میں دونوں ممالک کے فوجیوں کو ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے برف کی چوٹی سر کرتے دیکھا گیا۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کیسے پاکستان اور چین کے فوجی ایک دوسرے کی مدد کرتے ہوئے مشکل راستے طے کر رہے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain