تازہ تر ین

تین اتحادی جماعتوں نےوزیراعظم کے عشائیہ میں شرکت سےمعذرت کر لی

اسلام آباد ویب دیسک : وزیراعظم عمران خان کی اتحادی جماعتوں کے تحفظات اور گلے شکوے دور کرنے کے مصالحتی عمل کو دھچکا لگ گیا، 3اتحادی جماعتوں نے وزیراعظم کی جانب سے دیے جانے والے عشائیہ میں شرکت سے معذرت کر لی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے اتحادی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنے، ان کے مطالبات ماننے اور گلے شکوے دور کرنے کے لیے آج اتحادیوں کے لیے عشائیہ کا اہتمام کیا گیا ہے جس کا مقصد مل بیٹھ کر خوشگوار ماحول میں اختلافات دور کرنا ہے۔

وزیراعظم کی اس مصالحتی مشن کو زبردست دھچکا لگا ہے کیونکہ 3 اتحادی جماعتوں نے عشائیہ میں شرکت سے انکار کردیا ہے۔

ق لیگ، بی این پی اور جمہوری وطن پارٹی کے اراکین نے عشائیہ میں شرکت سے معذرت کر لی ہے جب کہ شیخ رشید آرام کی غرض سےعشائیہ میں شریک نہیں ہوسکیں گے۔

پی ٹی آئی، ایم کیوایم اور بی اے پی اراکین عشائیہ میں شرکت کریں گے،حکومت کے اتحادی جماعتوں سے رابطے جاری ہیں اور بلوچستان عوامی پارٹی کا وفد6 بجےوزیراعظم سےملاقات کرےگا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر زبیدہ جلال، میرخالدمگسی، سردار اسرار ترین ملاقات میں شریک ہوں گے جس میں بجٹ منظوری اور بلوچستان کےمسائل سےمتعلق بات چیت ہوگی۔

بلوچستان عوامی پارٹی وزیراعظم کےعشائیےمیں بھی شرکت کریگی جب کہ ایم کیوایم وفدکی بھی وزیراعظم عمران خان سےآج ملاقات طے ہے۔

ایم کیوایم وفدمیں خالدمقبول صدیقی،امین الحق،اسامہ قادری، اقبال محمدعلی اور کشور زہرا بھی شامل ہوں گے، ایم کیوایم وفدوفاق سےترقیاتی بجٹ کامطالبہ کرےگا، میئر کراچی کے اختیارات، بلدیاتی نظام و دیگر مسائل پربات ہوگی۔

مسلم لیگ (ق)کوعشائیہ میں شرکت پرقائل کرنےکی کوشش کی جارہی ہے،اس سلسلے میں اسپیکرقومی اسمبلی اسدقیصر نے وفاقی وزیرطارق بشیرچیمہ سے ملاقات کر کے انہیں شرکت کرنے کی دعوت دی تاہم مسلم لیگ (ق) وزیراعظم کےعشائیہ میں شرکت نہ کرنےکےفیصلے پر قائم ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain