تازہ تر ین

وزیراعظم نے انٹرنیشنل لیبرز آرگنائزیشن کی دعوت قبول کرلی

اسلام آباد: (ویب ڈیسک )وزیراعظم عمران خان نے انٹرنیشنل لیبرز آرگنائزیشن کی دعوت قبول کرلی۔ عمران خان 8جولائی کو عالمی فورم پر اہم خطاب کرتے ہوئے عالمی سطح پر محنت کشوں کی بے روزگاری کا معاملہ اٹھائیں گے۔تفصیلات کے مطابق عالمی سطح پر محنت کشوں اور مزدوروں کی بیروزگاری کے معاملے سے متعلق جبری برطرفیاں رکوانے کے لیے حکومت پاکستان کی کوششیں رنگ لے آئیں۔ انٹرنیشنل لیبرآرگنائزیشن نے معاون خصوصی زلفی بخاری کے خط پر جوابی رد عمل دیا اور پاکستان کی درخواست پر”آئی ایل او”کا خصوصی سیشن طلب کرلیا گیا۔زلفی بخاری نے خط کے ذریعے اوورسیزپاکستانی محنت کشوں کی بیروزگاری کا معاملہ اٹھایا تھا۔ ردعمل میں آئی ایل او نے وزیراعظم عمران خان کو عالمی فورم پر خصوصی خطاب کی دعوت دی۔پاکستان نے محنت کشوں کی بے روزگاری کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھا دیاآئی ایل او نے درخواست کی ہے کہ وزیراعظم پاکستان اہم مسئلے پر دنیا کو اعتماد میں لیں۔وزیراعظم نےانٹرنیشنل لیبرزآرگنائزیشن کی دعوت قبول کرلی۔ وزیراعظم عمران خان 8جولائی کوعالمی فورم پراہم خطاب کریں گے۔ محنت کش اور مزدوروں کے تحفظ کے لیے ہنگامی اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا جائے گا۔عمران خان ممبرممالک لیبر اور ورک فورس کے لیے نئی حکمت عملی پر بحث کا آغازکریں گے


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain