تازہ تر ین

پی ٹی آئی کا کے الیکٹرک کی اجارہ داری ختم کرنے کا مطالبہ

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں قائد حزبِ اختلاف فردوس شمیم نقوی کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کے پاس کراچی کو بجلی دینے کی سکت نہیں، اس کی اجارہ داری ختم کرکے دوسری کمپنی لائی جائے۔ کراچی میں کےالیکٹرک کے ہیڈآفس کے باہر پریس کانفرنس کرتے ہوئے فردوس شمیم نقوی نے کل سے کے الیکٹرک کے خلاف دھرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ “اب گرمیاں شروع ہوتے ہی لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ شروع ہوگیا ہے، یہ کہتے ہیں فرنس آئل اور گیس کا مسئلہ ہے، ان سب سے کراچی کے شہری کے الیکٹرک کے رویے سے تنگ آچکے ہیں۔”انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک نے  اوور بلنگ کی ہے، ان کے معاملات درست نہیں ہیں،  اب وقت آگیا ہے کہ کراچی میں بجلی کے لیے کوئی اور نظام لایا جائے اور  کسی دوسری کمپنی کو بھی کراچی میں بجلی کی فراہمی کا حق دیا جائے تاکہ ان کی  اجارہ داری کا خاتمہ ہو۔انہوں نے بتایا کہ میں نے عمر ایوب سے پوچھا کہ کراچی کو بجلی کیوں نہیں دے رہے، عمر ایوب نے جواب دیا کہ کے الیکٹرک کے پاس وفاق سے زیادہ بجلی لینے کی صلاحیت نہیں۔ قائدِ حزبِ اختلاف نےاپنی ہی حکومت سے مطالبہ کیا کہ 2023ء سے پہلے ٹینڈر کے ذریعے دیگر کمپنیوں کو ڈسٹری بیوشن دی جائے اور کے الیکٹرک کے مقابلے میں دوسری کمپنی لائے جائے۔خیال رہے کہ گزشتہ ماہ  وزارت توانائی نے کہا تھا کہ کراچی میں لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے کے لیے کے الیکٹرک کو مزید 500 میگاواٹ بجلی فراہم کرنے کو تیار ہیں لیکن کے الیکٹرک کے سسٹم میں اس کی سکت ہی نہیں ہے۔واضح رہے کہ کراچی میں اعلانیہ اور غیر اعلانیہ گھنٹوں گھنٹوں تک لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث شہری پریشان ہیں۔بجلی نہ ہونے سے شہریوں کو پانی کی کمی اور طلبہ کو آن لائن کلاس لینے میں بھی مشکلات کا سامنا ہے جب کہ شہر کے لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں بھی بجلی 2 سے 3 بار بند کی جارہی ہے۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain