تازہ تر ین

بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر بلااشتعال فائرنگ سے 5 شہری زخمی

راولپنڈی:( ویب ڈٰسک)بھارتی فوج کی کنٹرول لائن  (ایل او سی) پر بلااشتعال فائرنگ سے  5 شہری زخمی ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق  بھارتی فوج نے ایک بار پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کنٹرول لائن کے نکیال سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے گزشتہ رات ایل او سی پر آبادی کو نشانہ بنایا اور اس دوران فائرنگ سے 5 شہری زخمی ہوگئے جن میں 2 بچے اور 2 معمر خواتین بھی شامل ہیں۔ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے پاک آرمی کی جانب سے بھی بھارتی فوج کی فائرنگ کا مؤثر جواب دیا گیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain