Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • 53 روز بعد مظفرآباد میں انٹرنیٹ سروس بحال
    • آئی سی سی رینکنگ: پاکستان دوسرے نمبر پر برقرار
    • کربلا میں اربعین موکب کے قریب امریکی فضائی حملہ
    • پاکستان نے چین کا 1.4 ارب ڈالر قرض واپس کر دیا، ری فنانسنگ چند ہفتوں میں متوقع
    • ارشد ندیم کامن ویلتھ گیمز کے جیولن تھرو فائنل کے لیے کوالیفائی کر گئے
    • پاکستان نے بنگلہ دیش کو شکست دے کر مینز والی بال چیمپئن شپ اپنے نام کر لی
    • جو روٹ انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مقرر
    • اسٹیفن فلیمنگ انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ مقرر
    • اروبا مرزا نے ثاقب چدھڑ کے ساتھ مبینہ چیٹ شیئر کر دی، سوشل میڈیا پر ہلچل مچ گئی
    • "پاکستان کا ‘اینٹی کاکروچ اسپرے’ اتنا مؤثر ہے کہ یہاں کوئی کاکروچ نہیں بچا، پاکستان کا بھارت سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا، ہر ملک کے اپنے حالات اور ڈائنامکس ہوتے ہیں۔” — اعجاز الحق
    • کویتی وزیرِ خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح کی جی ایچ کیو میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات
    • لٹن داس بنگلہ دیش کی ون ڈے ٹیم کے نئے کپتان مقرر
    • ایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز کے انتظام سے متعلق تجاویز کا تبادلہ
    • امریکا اور سعودی عرب کے فضائی حملوں میں کم از کم 20 عراقی جنگجو ہلاک
    • وسیم اکرم نے کراچی میں گمشدہ پالتو کتے کی تلاش پر ڈھائی لاکھ روپے انعام کا اعلان کر دیا
    • ایران کو جلد چینی ساختہ فضائی دفاعی میزائل نظام ملنے کا امکان
    • ایلون مسک کی دولت میں 50 فیصد سے زائد کمی، مالیت 1.45 ٹریلین ڈالر سے گھٹ کر 715 ارب ڈالر رہ گئی
    • پی سی بی ستمبر میں قذافی اسٹیڈیم میں نیا کرکٹ میوزیم کھولے گا
    • پاکستانی کوہ پیماؤں نے تاریخ رقم کر دی، ہندوکش کی 7,050 میٹر بلند تھالو زوم چوٹی سر کر لی
    • ثاقب چدھڑ کا عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ طوبیٰ انور کو آئی فون گفٹ کرنے کی پیشکش
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    دیامر بھاشا ڈیم چلاس اور گلگت بلتستان کے لوگوں کی زندگیاں بدل دے گا، وزیراعظم

    By Daily Khabrainجولائی 15, 2020
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    چلاس :(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ دیامر بھاشاڈیم چلاس اور گلگت بلتستان کے لوگوں کی تقدیر بدل دے گا، جیسے جیسے ڈیم مکمل ہوگا تجارت کے مواقع بھی بڑھیں گے۔تفصیلات کے مطابق چلاس میں وزیراعظم عمران خان نے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین واپڈا نے جنون کی حد تک کام کیا، فیصل واوڈا اور علی امین گنڈا پور کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قومیں ترقی اس وقت کرتی ہیں جب آگے کا سوچتی ہیں، وہ قومیں ترقی کرتی ہیں جو مشکل فیصلے کرتی ہیں، بڑے فیصلے ہی بڑی قومیں بناتی ہیں، انسانوں کی قدر ،سرمایہ کاری کرنیوالی قومیں ترقی کرتی ہیں۔عمران خان نے کہا کہ جب انصاف ہوتا ہے تو قومیں ظلم سے آزادہوجاتی ہیں، قانون کی بالادستی ،تعلیم پر زور دینےوالی قومیں ہمیشہ اوپر گئیں، فیصل واوڈا نے ایسے تقریرکی جیسے الیکشن ہونے لگا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ چین ترقی میں تیزی سے آگے جارہاہے، ہماری بدقسمتی رہی کہ ہم نے قلیل مدتی فیصلے کئے ، الیکشن میں ووٹ کے مدنظررکھ کر پراجیکٹس بنائے ، چین نے 30سال کی منصوبہ بندی کررکھی ہے آج سب سے آگے نکل گیا اور 90کی دہائی میں امپورٹڈ فیول پر بجلی بنانے کے فیصلے کئے گئے۔وزیراعظم نے کہا کہ خسارہ بڑھتا جاتا ہے تو روپیہ گرتاجاتا ہے ،ہماری حکومت آئی تو 20ارب ڈالر کاتاریخی خسارہ تھا ، باہر سے تیل امپورٹ کرکے بجلی بنانے سے دباؤ ہماری کرنسی پرپڑا ، باہر سے چیزیں امپورٹ کرنے سے مہنگائی میں اضافہ ہوتا ہے، مہنگائی سے غریب آدمی پر اثر پڑتا ہے ، غربت میں اضافہ ہوتا ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم نے دریاؤں سے بجلی بنانے کے بجائے امپورٹڈ فیول پر انحصار کیا، پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا دیامر بھاشا ڈیم بنانے جارہے ہیں، چین نے 5ہزار بڑے ڈیم بنا رکھے ہیں، ہمارے پاس صرف دو ڈیم ہیں تیسرا بننے جارہاہے۔انھوں نے مزید کہا کہ بڑے ڈیم نہ بنا کر ہم نے اپنے لوگوں پر ظلم کیا ، دیامر بھاشاڈیم بنانے کا فیصلہ 40سال پہلے ہوا تھا، پاکستان میں پن بجلی پیدا کرنے کی بھرپور صلاحیت موجود ہے، وقفے کے بعد نیا ڈیم بنائیں گے، ہم نے مزید ڈیمز بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پانی پر بجلی بنانے سے قدرتی ماحول پر اثر نہیں ہوتا، فرنس آئل اور کوئلے سے بجلی بنانے سے گرمی بڑھتی ہے، ماحولیاتی تبدیلی سے پاکستان متاثر ہوسکتا ہے، جس کے باعث ملک میں 10ارب درخت لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔عمران خان نے کہا کورونا کی وجہ سے ہونیوالےشٹ ڈاؤن سے بہت نقصان ہوا ، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان ایس اوپیز کیساتھ سیاحت کھولنے کی تیاری کریں، ایس اوپیز کیساتھ آہستہ آہستہ سیاحت کھول سکتے ہیں ، سیاحت کھولنے کیلئے این سی اوسی کے ذریعے اقدامات کریں گے۔جیسے جیسے ڈیم مکمل ہوگا تجارت کے مواقع بھی بڑھیں گے، گلگت بلتستان اور چلاس کے عوام کیلئے کیڈٹ کالج اہم موقع ہے، ہماری پوری کوشش ہے کہ گلگت بلتستان کا بجٹ بڑھے، جو علاقے پیچھے رہے گئے ان پر پیسہ خرچ کریں گے۔بلوچستان رقبہ کےلحاظ سےسب سےبڑاصوبہ ہے، بلوچستان بھی بہت پیچھےرہ گیاہےوہاں کی ترقی کیلئے کام کریں گے ، دیامربھاشا ڈیم چلاس اور گلگت بلتستان کے لوگوں کی زندگیاں بدل دے گا۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      53 روز بعد مظفرآباد میں انٹرنیٹ سروس بحال

      "پاکستان کا ‘اینٹی کاکروچ اسپرے’ اتنا مؤثر ہے کہ یہاں کوئی کاکروچ نہیں بچا، پاکستان کا بھارت سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا، ہر ملک کے اپنے حالات اور ڈائنامکس ہوتے ہیں۔” — اعجاز الحق

      کویتی وزیرِ خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح کی جی ایچ کیو میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات

      تازہ ترین

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.