Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پنکی ڈرگ والی پر ڈرامہ بنانے کا اعلان کیا گیا اس موضوع پر فلم بننی چاہیے تھی عظمیٰ بخاری
    • پنجاب میں انسداد ڈینگی کارروائیوں کیلئے افسران کو فوری متحرک ہونے کی ہدایت
    • آسٹریلیا کا پاکستان کو جیت کیلئے 232 رنز کا ہدف
    • آئی پی ایل انتظامیہ نے معروف آسٹریلوی کرکٹر کو کڑی سزا سنا دی؛ وجہ کیا بنی؟
    • لاہور بورڈ نے فرسٹ ایئر کے سالانہ امتحانات کے لیے رول نمبر سلپس جاری کر دیں
    • 2026/27 سالانہ بجٹ 12 جون کو پیش کئے جانے کا امکان
    • ٹرمپ نے دو طرفہ ردعمل کے درمیان 1.8 بلین ڈالر کا ‘اینٹی ویپنائزیشن’ فنڈ روک دیا
    • امریکی محکمہ دفاع نے صحافیوں کو اپنے پریس آفس سے روک دیا
    • بالی وڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن کی والدہ کے گھر واردات، 25 لاکھ کے زیورات چوری
    • وفاقی بجٹ 5 جون کو پیش نہیں کیا جائیگا
    • کیا آپ کی بھی بی آئی ایس پی رقم میں کٹوتی ہو رہی ہے؟ اگر ہاں تو پھر یہ کام کریں
    • سب ایران کے علاقائی عزائم کی قیمت چکا رہے ہیں: مشیر اماراتی صدر انور قرقاش
    • لیگی رہنما کو اداکارہ سے پھڈا مہنگا پڑگیا، اثاثوں کی تفصیلات سے متعلق درخواست دائر
    • امریکا کے ساتھ دوبارہ جنگ ناگزیر ہے، ہم تیار ہیں: بریگیڈیئر جنرل اسدی
    • کسی پر تنقیدکرکے نہیں اپنی کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ مانگتے ہیں: نواز شریف
    • گوگل اپنے اے آئی منصوبوں کی فنڈنگ کے لئے 80 بلین ڈالر کے شئرز فروخت کرے گا
    • اسرائیلی وزیر خارجہ نے سفارت خانے کے افتتاح پر نجی کو دوست قرار دیا
    • اسرائیل باز نہ آیا تو دنیا میں تنہا رہ جائے گا، ٹرمپ نے نیتن یاہو کو پاگل قرار دے دیا
    • یکم جولائی سے سرکاری دفاتر میں نیا قانون نافذ
    • ایک لیٹر میں ’’900 کلومیٹر‘‘ سے زائد سفر کرنے والی حیرت انگیز کار ایجاد
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    فوادعالم کوکھلانے کیلیے صدائیں بلند ہونے لگیں

    By Daily Khabrainجولائی 16, 2020
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور:(ویب ڈیسک) ڈومیسٹک کرکٹ کے ٹاپ پرفارمرفواد عالم کیلیے صدائیں بلند ہونے لگیں۔سابق کپتان رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ مڈل آرڈر بیٹسمین کا انتظار طویل ہو گیا،انھیں انگلینڈ کے خلاف آزمانا چاہیے۔ تفصیلات کے مطابق فواد عالم نے جولائی 2009میں سری لنکا کیخلاف ڈیبیو میچ میں سنچری بناکر روشن مستقبل کی نوید سنا دی تھی، مگر حیران کن طور پر11 سال کے عرصے میں وہ صرف 3 ٹیسٹ ہی کھیل سکے ہیں، اس دوران انھوں نے ڈومیسٹک کرکٹ میں رنز کے انبار لگائے۔انضمام الحق اور مصباح الحق سمیت مختلف ادوار میں آنے والے سلیکٹرز بھی ان کی ملکی سطح کے مقابلوں میں کارکردگی کو سراہتے ہوئے موقع دینے کی بات کرتے رہے لیکن کسی نے ٹیم میں شامل نہیں کیا تو کسی نے ممکنہ کھلاڑیوں کی فہرست میں رکھ کر باہر کردیا،وہ سری لنکا کیخلاف ہوم ٹیسٹ سیریز کے اسکواڈ میں شامل تھے لیکن کوئی میچ نہیں کھیل سکے، ان کو میچ کھیلنے کا موقع دینے کے لیے میڈیا اور سوشل میڈیا پر مسلسل صدائیں بلند ہو رہی ہیں۔سابق ٹیسٹ اوپنر رمیز راجہ نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں تسلسل کے ساتھ عمدہ کارکردگی دکھانے والے کرکٹر کی عمر ڈھل رہی ہے لیکن  وہ کیریئر آگے بڑھانے کیلیے ایک موقع پانے کے مستحق ہیں۔انھوں نے کہا کہ فواد عالم طویل عرصے ٹیم کے آس پاس رہتے ہوئے بھی انٹرنیشنل کرکٹ میں صلاحیتوں کا اظہار کرنے کے منتظر ہیں، مزید وقت گزرنے پر بڑھتی عمر کے اثرات ان کے اعصاب پر نمایاں ہونے لگیں گے، انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں مڈل آرڈر بیٹسمین کو صلاحیتیں ثابت کرنے کا ایک موقع ضرور ملنا چاہیے۔رمیز راجہ نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کی فتح سے پاکستان کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہوگا،میزبان کی بیٹنگ میں کمزوریوں کا گرین کیپس بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں،البتہ جوئے روٹ کی واپسی انگلینڈ کے لیے تقویت کا باعث ہوگی۔

    Daily Khabrain

    Keep Reading

    آسٹریلیا کا پاکستان کو جیت کیلئے 232 رنز کا ہدف

    آئی پی ایل انتظامیہ نے معروف آسٹریلوی کرکٹر کو کڑی سزا سنا دی؛ وجہ کیا بنی؟

    عرفات منہاس ون ڈےکرکٹ کی تاریخ میں ڈیبیو پر5 وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی بولربن گئے

    تازہ ترین

    پنجاب میں انسداد ڈینگی کارروائیوں کیلئے افسران کو فوری متحرک ہونے کی ہدایت

    لاہور بورڈ نے فرسٹ ایئر کے سالانہ امتحانات کے لیے رول نمبر سلپس جاری کر دیں

    وفاقی بجٹ 5 جون کو پیش نہیں کیا جائیگا

    کیا آپ کی بھی بی آئی ایس پی رقم میں کٹوتی ہو رہی ہے؟ اگر ہاں تو پھر یہ کام کریں

    لیگی رہنما کو اداکارہ سے پھڈا مہنگا پڑگیا، اثاثوں کی تفصیلات سے متعلق درخواست دائر

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.