تازہ تر ین

کلبھوشن یادیو کی سزا، حکومت کی فئیر ٹرائل کے تقاضے پورے کرنے کیلیے درخواست دائر

اسلام آباد :(ویب ڈیسک) حکومت نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی سزا کے حوالے سے فئیر ٹرائل کے تقاضے پورے کرنے کے لیے درخواست دائر کردی گئی، جس میں کہا گیا قومی مفاد میں عدالت کلبھوشن کی جانب سے قانونی نمائندہ مقرر کرے۔تفصیلات کے مطابق بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی سزا کے حوالے سے عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر عمل درآمد کے لئے درخواست دائر کر دی گئی۔حکومت نے فئیر ٹرائل کے تقاضے پورے کرنے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی، درخواست وزارت قانون وانصاف کی جانب سے دائر کی گئی ہے، درخواست میں جج،ایڈووکیٹ جنرل برانچ، جی ایچ کیو اور وزارت دفاع کوفریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ قومی مفاد میں عدالت کلبھوشن یادیو کی جانب سے قانونی نمائندہ مقرر کرے، عدالت اس حوالے سے حکم صادر کرے تاکہ عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کے مطابق پاکستان کی ذمہ داری پوری ہو سکے۔یاد رہے وزارت قانون کے ترجمان نے کہا تھا  کہ کلبھوشن یادیو کو عارضی ریلیف کیلئے دیئے گئے آرڈیننس کا اجرا غیرقانونی نہیں، عالمی عدالت کے فیصلے کی روشنی میں آرڈیننس نافذ کیا گیا۔وزارت قانون کے مطابق عالمی عدالت انصاف کی ہدایات کے تناظر میں کلبھوشن یادیو کے معاملے پر دوبارہ غور کیلئے انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس ریویو اینڈ ریکنسیڈریشن آ رڈیننس2020 کے تحت پاکستان کی مرضی کے مطابق نافذ کیا گیا۔خیال رہے یاد رہے کہ کمانڈر کلبھوشن یادیو را کا جاسوس تھا۔ جس نے پاکستان میں دہشت گردی کے متعدد واقعات میں سہولت کار کا کردار ادا کیا۔ جس میں درجنوں بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے ۔عالمی عدالت انصاف نے 17 جولائی 2019میں اپنا فیصلہ سنا یا تھا ۔جس میں کہا گیا  تھا کہ پاکستان کلبھوشن یادیو کو فیصلہ اور سزا کے خلاف موئثر جائزہ اور دوبارہ غور کا حق دینے کا پابند ہے جو کہ ویانا کنونشن کی شق 36میں حقوق کی خلاف ورزی کے حوالے سے اس کے حق کو یقینی بناتاہے جبکہ فیصلہ کا پیرانمبر 139، 145اور146 اسی تناظر میں ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain