تازہ تر ین

کرونا وائرس، نوبیل انعام کی سالانہ تقریب منسوخ

نیویارک:(ویب ڈیسک) نوبیل فاؤنڈیشن نے کرونا کے پیش نظر رواں سال ہونے والی روایتی تقریب منسوخ کرنے کا باضابطہ اعلان کردیا۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق نوبیل فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر لارس ہیکنسٹین کا کہنا تھا کہ کرونا وبا کے پیش نظر رواں برس دسمبر میں ہونے والی نوبیل انعام کی سالانہ تقریب کا انعقاد نہیں کیا جائے گا۔اُن کا کہنا تھا کہ کرونا کی وجہ سے نوبیل کا ہفتہ بھی نہیں ہوگا، یہ سال قربانیوں اور نئے ماحول میں ڈھلنے کا سال ہے لہذا ہم سب کو مل کر احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے دنیا کو تحفظ دینے کی ضرورت ہے۔نوبیل فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ رواں سال تقریب منسوخ ضرور کی گئی مگر نوبیل پانے والوں کے نام، اُن کی کارکردگی کا اعلان منفرد طریقے سے ضرور کیا جائے گا۔واضح رہے کہ سنہ 1956 میں پہلی بار نوبیل انعام کی تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جس کے بعد یہ 64 برس تک ہر سال دسمبر میں منعقد کی جاتی تھی، یہ پہلا موقع ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے تقریب کی منسوخی کا اعلان کیا گیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain