تازہ تر ین

وزیراعظم کی بنگلہ دیشی وزیراعظم کو دورہ پاکستان کی دعوت

ویب ڈیسک : وزیراعظم عمران خان نے بنگلہ دیشی وزیراعظم حسینہ واجد کو دورہ پاکستان کی دعوت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان  نے بنگلہ دیشی وزیراعظم حسینہ واجد سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔

دونوں رہنماؤں  نے کورونا وائرس کی عالمی وباء سے نمٹنے کے سے متعلق اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم  نے بنگلہ دیش میں کورونا وائرس سے  ہونے والی ہلاکتوں پر دکھ کا اظہار کیا اور  وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے بنگلہ دیشی حکومت کے اقدامات کو سراہا۔

وزیراعظم نے انسانی جانیں بچانے کے لیے پاکستانی حکومت کے اقدامات سے آگاہ کیا اور قرضوں سے ریلیف کے لیے عالمی مہم سے بھی آگاہ کیا۔

وزیراعظم  نے حالیہ سیلاب سے بنگلہ دیش میں ہونے والے نقصان پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے  متاثرین کی جلد بحالی اور صحتیابی کے لیے دعا بھی کی۔

وزیراعظم عمران خان نے پاکستان بنگلہ دیش دو طرفہ تعلقات  بڑھانے اور سارک کی اہمیت پر زور  دیا۔

وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی صورتحال سے حسینہ واجد کو آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ  دونوں ممالک خطے میں امن و استحکام کے لیے کام کررہے ہیں۔ خطے میں امن و استحکام کے لیے کشمیر تنازعے کا پر امن حل ضروری ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان بنگلہ دیش کے ساتھ اعتماد، باہمی عزت اور خودمختاری کے احترام پر مبنی تعلقات چاہتا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain