تازہ تر ین

آرمی چیف کی قطری سفیر سے ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال

اسلام آباد ویب ڈیسک: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قطری سفیر سے ملاقات کے دوران کہا ہے کہ توقع ہے پاک قطر تعلقات میں مزید وسعت اور استحکام آئے گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان میں تعینات خلیجی ریاست قطر کے سفیر نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ہے، ملاقات کے دوران دونوں رہنماوں نے باہمی دلچسپی کے امور اور مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے قطر کے سفیر کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ توقو ہے پاک قطر تعلقات میں مزید وسعت اور استحکام آئے گا، خطے میں دیرپا امن و استحکام ہوگا تو ہی اقتصادی ترقی ممکن ہوگی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق قطری سفیر نے خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain