تازہ تر ین

نیب بند کروکی پکار کا مطلب ہمیں عوام کو لوٹنے سے نہ روکے، نہ پوچھے:وفاقی وزرائ

(ویب ڈیسک )وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے بلاول بھٹو  زرداری کی پریس کانفرنس کے ردعمل میں کہا ہےکہ ‏بلاول کی قومی احتساب بیورو (نیب) بند کروکی پکارکا مطلب ہےکہ عوام کولوٹنے سے نہ روکو، نہ پوچھو ۔ شبلی فراز کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری بیان میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری پر تنقید کی گئی ہے۔خیال رہے کہ آج لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے خواجہ برادران کی ضمانت پر سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے کو نیب کےخلاف چارج شیٹ قراردیتے ہوئےکہا ہے کہ عدالت کے فیصلے کے بعد تمام سیاسی قیدیوں کو رہا ہونا چاہیے۔چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ نیب کالا قانون ہے اسے بند ہونا چاہیے، چیئرمین نیب استعفیٰ دیں اورگھر جائیں۔ان کا کہنا تھا کہ نیب صرف مخالفین کے خلاف استعمال ہو رہا ہے اور اسے سیاسی انجنیئرنگ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، نیب کوختم کریں اور ادارے کو تالا لگا دیں۔بلاول بھٹو نے کہا کہ بلاتفریق احتساب کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو قانون سازی کرنی چاہیے، جب سلیکٹڈ حکومت لائی جاتی ہے تو جمہوریت، معیشت اور معاشرے کا یہی ہی حال ہوتا ہے جو آج ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے میگا کرپشن پر نیب کوئی کارروائی نہیں کر رہا،خورشید شاہ سمیت نیب کے تمام قیدیوں کو رہا کیا جائے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain