مری ویب ڈیسک : وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے مری میں نیا تھانہ اور نئی سب ڈویژن قائم کرنے کا اصولی فیصلہ کرتے ہوئے منظوری دے دی۔
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار مری پہنچ گئے جہاں وزیر اعلی عثمان بزدار کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے مری میں نیا تھانہ اور نئی سب ڈویژن قائم کرنے کا اصولی فیصلہ کرتے ہوئے منظوری دے دی،مری میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اور ایس پی تعینات ہوں گے۔
اس موقع پر وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ مری میں پانی کی کمی کو پورا کرنے کے لئے 22 کروڑ روپے کی لاگت سے نئی واٹر سکیم بنائی جائے گی اور مری میں نئی واٹر سکیم کے ذریعے روزانہ 6 لاکھ گیلن پانی فراہم کیا جا سکے گاجبکہ 17 کلومیٹر طویل مری مظفر آباد روڈ 2 کروڑ 42 لاکھ روپے کی لاگت سے مکمل کی جائے گی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مری میں ”گزارافاریسٹ“ کے تحت ساڑھے تین لاکھ فروٹ ٹری لگائے جائیں گے۔اجلاس میں وزیر اعلی عثمان بزدار نے مری میں نئے کنسٹرکشن بائی لازجلد ازجلد نافذالعمل کرنے کی ہدایت بھی کر دی۔