تازہ تر ین

چین کے شہر سر چینگ ڈو میں امریکی قونصل خانہ باضابطہ طور پر بند،امریکی پرچم بھی اتار لیا گیا

ویب ڈیسک :  چین کے شہر سر چینگ ڈو میں امریکی قونصل خانہ باضابطہ طور پر بند کر دیا گیا ہے۔امریکی قونصل خانے کی عمارت پر لگا امریکی پرچم بھی نیچے کر دیا گیا ہے۔اس کے علاوہ امریکی قونصل خانے کے اعتراف میں چینی پولیس کی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔مطلقہ چینی حکام نے قونصل خانے کے اندر داخل ہو کر کنٹرول سنبھال لیا ہے۔چینی حکام نے چینگڈو میں امریکی سفارتی عملے کے قونصلیٹ چھوڑنے کے بعد عمارت کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق چینی حکومت نے گزشتہ ہفتے امریکہ کی جانب سے ہیوسٹن میں چینی قونصلیٹ بند کرنے کے جواب میں چینگڈو شہر میں امریکی قونصلیٹ بند کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔ چینی وزارت خارجہ کے پبلک ڈپلومیسی آفس نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر بتایا کہ چین نے ہیوسٹن میں اپنا قونصلیٹ بند کئے جانے کے جواب میں امریکہ کو چینگڈو شہر میں اپنا قونصلیٹ بند کرنے کے لیے 72 گھنٹے دیئے تھے، 27 جولائی کو یہ مہلت ختم ہونے کے بعد امریکی قونصلیٹ بند کر دیا گیا اور بعد ازاں چینی حکام نے قونصلیٹ کی عمارت کو اپنی تحویل میں لے لیا ۔

اس موقع پر چینی شہریوں کی بڑی تعداد عمارت کے قریب جمع ہو گئی اور انہوں نے چینی پرچم لہرائے۔قبل ازیں امریکی سفارتی عملے کو قونصلیٹ سے روانہ ہوتے دیکھا گیا۔چینی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکہ کے اقدام نے بین الاقوامی قانون اور بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی روایات کی علاوہ چین، امریکا قونصلر کنویشن کی شرائط کو پامال کیا۔بیان میں کہا گیا کہ چین کی وزارت خارجہ ملک میں موجود امریکی سفارتخانے کو چینگڈو میں امریکی قونصل خانے کے افعال اور قیام کی رضامندی سے دستبردار ہونے کے اپنے فیصلے سے آگاہ کررہی ہے۔ ویب سائٹ پر موجود تفصیلات کے مطابق یہ قونصل خانہ 1985 میں کھولا گیا تھا اور اس میں 200 ملازمین کام کرتے ہیں جن میں 150 ملازمین مقامی ہیں تاہم یہ واضح نہیں کے کتنے امریکی اہلکار اب بھی موجود ہیں کیوں کہ کورونا وائرس کی وبا پھوٹنے کے بعد امریکی سفارتکاروں کی بڑی تعداد چین سے واپس چلی گئی تھی۔گلوبل ٹائمز اخبار کے مطابق قونصل خانے کو بند کرنے کیلئے پیر کے روز صبح 10 بجے یعنی 72 گھنٹوں کا وقت دیا گیا ہے اس حوالے سے امریکی ڈیپارٹمنٹ آف اسٹیٹ اور بیجنگ میں موجود امریکی سفارتخانے کی جانب سے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا تاہم اس فیصلے کے اثرات چینی اسٹاک مارکیٹ پر واضح طور پر نظر آئے اور بڑی تعداد میں حصص فروخت ہوئے اس حوالے سے چین کے ایک سرکاری اخبار کے مدیر کا کہنا تھا کہ چین ڈرامائی طور پر ہانک کانگ میں موجود امریکی قونصل خانے کا عملہ کم کرنے کا حکم دے سکتا ہے۔شنگھائی یونیورسٹی میں امریکن اسٹیڈیز کے ایک پروفیسر کا کہنا تھا کہ چیگ ڈو قونصل خانہ ووہان کے قونصل خانے سے زیادہ اہم ہے کیوں کہ یہاں تبت اور چین کے پڑوسی علاقوں میں تیار کیے جانے والے اسٹریٹجک ہتھیاروں سے متعلق معلومات اکٹھی کی جاتی ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain