تازہ تر ین

پاکستان ان چند ممالک میں ہے جنہوں نے کورونا پر قابو پالیا ہے، وزیراعظم

ویب ڈیسک :وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جو بھی اقدامات ہم نے اٹھائے آج پاکستان ان چند ممالک میں ہے جنہوں نے کورونا وائرس پر قابو پالیا ہے۔ اسلام ابآد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اللہ کا کرم ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں کمی ہوئی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہمارے ہسپتالوں پر جو دباؤ تھا اس میں کمی آگئی اور انتہائی نگہداشت یونٹ(آئی سی یوز) میں مریضوں کی تعداد میں بھی کمی آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب وبا کا رجحان جس طرف جارہا ہے اللہ کا خاص کرم ہے کہ ہم نے جو بھی اقدامات اٹھائے آج پاکستان ان چند ممالک میں ہے جنہوں نے کورونا وائرس پر قابو پالیا ہے۔

3 مہینے کے بعد آج سب سے کم کیسز پاکستان میں ہیں اور گزشتہ 3 روز میں ملک میں کوروناو وائرس سے سب سے کم اموات ہوئیں جبکہ ہسپتالوں پر جو بوجھ پڑا تھا اس میں بھی کمی آگئی ہے۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہ جب ہم نے 13 مارچ کو لاک ڈاؤن لگایا تو ہمیں کون سے چیلنجز درپیش تھے اور ہم نے کس طرح مشکل وقت پر قابو پایا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ان چند ممالک میں ہے جہاں کورونا پر قابو پایا جارہا ہے، کچی آبادیوں میں لاک ڈاؤن لگانا بہت مشکل تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain