تازہ تر ین

ایکنک نےکراچی تا پشاور ریلوے لائن منصوبہ ‘ایم ایل ون’ کی منظوری دے دی

ویب ڈیسک : چیئرمین چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ قومی اقتصادی کونسل کی انتظامی کمیٹی (ایکنک) نے ریلوے کے انقلابی ایم ایل ون منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔

ایک بیان میں چیئرمین سی پیک اتھارٹی  اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ ‘الحمداللہ ریلوے کے  ایم ایل ون منصوبے کی منظوری دے دی گئی ہے’۔

عاصم سلیم باجوہ کے مطابق پشاور سے کراچی 1872 کلومیٹر کے منصوبے پر 6 ارب 80 کروڑ ڈالر لاگت آئے گی، منصوبے میں حویلیاں ڈرائی پورٹ اور والٹن اکیڈمی کی اپ گریڈیشن بھی شامل ہے۔

اس حوالے سے وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے بھی کہا ہے کہ آج ایکنک نے پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے منصوبے ایم ایل ون کی منظوری دی ہے۔

اسد عمر کا کہنا ہے کہ ایم ایل ون منصوبہ سی پیک کا سب سے بڑا منصوبہ ہے، اس منصوبے کے تحت ریل کے انفرا اسٹرکچر میں بہتری ہوگی۔

خیال رہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان گذشتہ سال  ‘ایم ایل ون’ معاہدے پر دستخط کیے گئے تھے۔

وزیراعظم عمران خان اور چینی ہم منصب لی کیچیانگ نے بیجنگ میں ‘ایم ایل ون’ معاہدے پر دستخط کیے تھے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain