تازہ تر ین

پاکستان جموں و کشمیر کے معاملے پر سلامتی کونسل کے مشوروں کا خیرمقدم کرتا ہے، منیر اکرم

( ویب ڈیسک)ایک سال کے اندر جموں و کشمیر کے معاملے پر یہ تیسرا اجلاس ہندوستان کی پالیسیوں کے قانونی ، سلامتی اور انسانی حقوق کے نتائج کے بارے میں عالمی برادری کی تشویش کی نشاندہی کرتا ہے۔

نیویارک (سپیشل رپورٹر سے )پاکستان کی جانب سے پانچ اگست کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی ارجنٹ میٹنگ میں جموں و کشمیر کے معاملے پر دئیے جانیوالے مشوروں کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم کا کہنا ہے کہ
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ پاکستان جموں و کشمیر کے معاملے پر سلامتی کونسل کے مشوروں کا خیرمقدم کرتا ہے۔ سلامتی کونسل کے اجلاس کے بعد اپنے ایک ٹویٹ میں منیر اکرم نے کہا کہ پاکستان جموں و کشمیر کے معاملے پر سلامتی کونسل کے مشوروں کا خیرمقدم کرتا ہے۔ 5 اگست 2019 کو بھارت کی غیر قانونی کارروائی کی برسی کے موقع پر اجلاس کا انعقاد اس بات کا اشارہ ہے کہ کونسل ان اقدامات کو ناقابل قبول سمجھتی ہے۔
منیر اکرم نے اپنے ٹویٹ میں مزید کہا کہ ایک سال کے اندر جموں و کشمیر کے معاملے پر یہ تیسرا اجلاس ہندوستان کی پالیسیوں کے قانونی ، سلامتی اور انسانی حقوق کے نتائج کے بارے میں عالمی برادری کی تشویش کی نشاندہی کرتا ہے۔ ہم یو این ایس سی کے ممبروں کے شکرگزار ہیں کہ انہوں نے کاشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا ، جس میں مسلسل فوجی محاصرے اور مواصلات کا سلسلہ بند ہونا بھی شامل ہے۔
منیر اکرم کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کو جموں و کشمیر پر اپنے دباﺅ اور غیرقانونی قبضے کو ختم کرنا ہوگا۔ سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا محض حل کرنا ہی جنوبی ایشیاءمیں امن کا واحد راستہ ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain