تازہ تر ین

یورپی یونین کی سفیر کا وزیراعظم کی شجر کاری مہم میں حصہ لینے کا اعلان

ویب ڈیسک : پاکستان میں یورپی یونین کی سفیر اینڈرولا کامینرا نے وزیراعظم عمران خان کی شجر کاری مہم میں حصہ لینے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے پاکستان میں یورپی یونین کی سفیر اینڈرولا کامینرا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ میں کل شجر کاری کی زبردست مہم کا حصہ بنوں گی۔

انہوں نے مزید لکھا کہ وزیراعظم عمران خان کی شجر کاری مہم کا منصوبہ ماحول ہی نہیں بلکہ انفرادی طور پر بہتر ثابت ہو گا۔

وزیراعظم عمران خان کا س بارے میں کہنا ہے کہ اتوار ( آج) سے ہماری تاریخ کی سب سے بڑی شجر کاری مہم شروع ہورہی ہے، ہر شہری اس میں حصہ لے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain