اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اسد عمر کی زیرصدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکا اجلاس ہوا جس میں محرام الحرام میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کورونا بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا۔
وفاقی وزیراسد عمرکی زیرصدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا جس میں محرام الحرام کے حوالے سے پبلک سیفٹی کے حوالے سے حکومتی اقدامت پر بریفنگ دی گئی، وفاقی وزیر مذہبی امورنے بتایا کہ علمائے کرام سے محرم الحرام کے حوالے سے ہیلتھ گائیڈ لائینز پرمشاورت جاری ہے۔
اسد عمر نے کہاکہ مختلف سیکٹرز خصوصا سیاحت کے شعبے کو کھولا، مختلف شعبوں سے وابستہ تمام افراد کی ٹیسٹنگ اورٹریسینگ کرنے کی ضرورت ہے، لوگوں کوکورونا سے بچانے کا واحد حل مختلف سرگرمیوں میں رہنے والے افراد کی ٹیسٹنگ ہے۔